اسلام آباد (این این آئی)سینئر وکیل احمد علی کرد نے کہاہے کہ ایسا کوئی احتجاج نہیں جو قومی نوعیت کا ہو اور میں شامل نہ ہوں،جسٹس قاضی فائز کیخلاف چھ ماہ میں دو مرتبہ مقدمات دائر کیے گئے، کئی ججز کے خلاف شکایات درج کی گئی ہیں اس پر کارروائی نہیں کی گئی،اگر ثاقب نثار بیچ میں نہ ہوتے تو میں صدر سپریم کورٹ بار کا انتخاب نہ ہارتا۔سینئر وکیل ایڈووکیٹ احمد علی کرد نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ایسا کوئی احتجاج نہیں جو قومی نوعیت کا ہو اور
میں شامل نہ ہوں۔ انہوں نے کہاکہ جسٹس قاضی فائز کیساتھ نہ ہماری ذاتی رشتہ داری ہے نہ کوئی تعلق ہے۔انہوں نے کہاکہ سپریم جوڈیشل کونسل بہت کمزور ادارہ ہے،مقتدر طاقتیں ہیں جو اس ملک کی آل ان آل ہیں وہ ایسا کررہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ جسٹس قاضی فائز کیخلاف چھ ماہ میں دو مرتبہ مقدمات دائر کیے گئے، کئی ججز کیخلاف شکایات درج کی گئی لیکن اس پر کارروائی نہیں کی گئی۔احمد علی کرد نے کہاکہ اگر جسٹس ثاقب نثار بیچ میں نہ ہوتے تو میں صدر سپریم کورٹ بار کا انتخاب نہ ہارتا۔