بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

بڑے مقابلے پر ہوٹل مالکان کی بھی چاندی، پاک بھارت کرکٹ میچ کا 150 پاؤنڈ والا ٹکٹ بلیک میں انتہائی مہنگے داموں فروخت ہونا شروع

datetime 13  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مانچسٹر (آن لائن)ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ کے لیے ٹکٹوں کی بلیک میں فروخت میں اضافہ ہو گیا ہے۔آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستانی ٹیم براستہ بس مانچسٹر پہنچ گئی ہے تاہم قومی ٹیم کی بس میں روایتی شور شرابا نہیں تھا اور پانچ گھنٹے کے سفر میں خاموشی زیادہ تھی۔پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں اتوار 12 جون کو مانچسٹر کے

اولڈ ٹریفورڈ میں مقابلہ کریں گی، اس میچ کو دیکھنے کیلئے دونوں ٹیموں کے شائقین ایک بڑی تعداد میں مانچسٹر پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔دوسری جانب میچ سے تین دن قبل ٹکٹوں کی مانگ میں اضافہ ہو گیا ہے اور جن لوگوں کے پاس ٹکسٹ ہیں وہ منہ مانگے دام وصول کر رہے ہیں۔پولیس اور آئی سی سی کی وارننگ کے باجود ٹکٹوں کی بلیک مارکیٹنگ میں اضافہ ہو گیا ہے۔پاک بھارت میچوں کی تمام ٹکٹیں تمام فروخت ہو چکی ہیں اور بلیک مارکیٹ میں 150 پاؤنڈ والا ٹکٹ ڈہائی سے تین ہزار پاؤنڈ تک میں فروخت ہو رہا ہے لیکن شائقین کے جوش پر بارش پانی پھیر سکتی ہے۔برطانوی محکمہ موسمیات نے اتوار کو بارش کی پیش گوئی کی ہے، صبح 10 بجے سے شام 7 بجے تک بارش کے 40 سے 50 فیصد تک امکانات ہیں۔ مانچسٹر میں بدھ کی شب سے شروع ہونے والی بارش جمعرات کی صبح جاری رہی۔جمعے کی صبح اگر موسم نے اجازت دی تو 10 سے ایک بجے تک پاکستان کرکٹ ٹیم کا پریکٹس سیشن ہو گا جب کہ بھارتی ٹیم جمعے کو مانچسٹر پہنچے گی۔مانچسٹر کے ہوٹل مالکان منہ مانگی قیمت وصول کر رہے ہیں اور شہر میں بھی معمول سے زیادہ رونق ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…