بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

ایمیزون کمپنی کے سربراہ کی سابق اہلیہ نے اپنی آدھی دولت عطیہ کرنے کا اعلان کر دیا،دولت کتنے کھرب ڈالر ہے؟

datetime 30  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی)بین الاقوامی شہرت کی حامل آن لائن خریداری کمپنی ایمیزون کے بانی اور عالمی ارب پتی جیف بیزوس کی سابق اہلیہ میکینزی بیزوس نے شوہر سے علیحدگی کے دوران حاصل کی گئی آدھی دولت عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔خیال رہے کہ میکینزی نے شوہر سے طلاق کے بعد 37 ارب ڈالر کی رقم حاصل کی تھی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بیزوس کی مطلقہ نے ایک بیان میں کہا کہ میری زندگی کی ایک خوشی یہ ہے کہ میں اپنی جائیداد میں ایک بڑی رقم عطیہ کر دوں۔

جیف بیزوس کی اہلیہ کا شمار بھی ارب پتی لوگوں میں ہوتا ہے مگر اپنی آدھی دولت عطیہ کرنے کے اعلان کے بعد وہ ان ارب پتی لوگوں میں شمار ہوں گی جو دولت کا ایک بڑا حصہ فلاحی کاموں کے لیے وقف کر دیتے ہیں۔اس سے قبل امریکا میں مائیکرو سافٹ کمپنی کے بانی بل گیٹس اور ان کی اہلیہ، امریکی ارب پتی وارن بافٹ نے 2010ء میں ایک مہم شروع کی تھی جس میں ارب پتی لوگوں سے اپنی دولت فلاحی کاموں پر صرف کرنے کامطالبہ کیا گیا تھا۔جیف بیزوس اور اس کی اہلیہ میکینزی کے درمیان پانچ اپریل کو علیحدگی ہو گئی تھی۔ دنیا کی تاریخ میں یہ سب سے مہنگی طلاق سمجھی جاتی ہے جس میں ایمیزون کمپنی کے سربراہ نے اپنی مطلقہ بیوی کو 37 ارب ڈالر کی رقم ادا کی تھی۔طلاق کے بعد میکینزی ایمیزون کمپنی کی دولت کا صرف چار فی صد وصول کریں گی۔ طلاق سے قبل جیف بیزوس کی دولت ایک کھرب 40 ارب ڈالر بتائی جاتی ہے اور ان کا شمار دنیا کے امیر ترین لوگوں میں ہوتا ہے۔جیف بیزوس اور میکینزی 25 سال تک رشتہ ازدواج میں منسلک رہے۔ رواں سال جنوری میں اچانک ان میں علیحدگی کی خبریں سامنے آئی تھیں۔ فوربز جریدے کے مطابق بیزوس کی دولت ایک کھرب 50 ارب ڈالر ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…