سیالکوٹ (نیوز ڈیسک) 80 سالہ بزرگ شہری اعتکاف کے دوران نماز ادا کرتے ہوئے انتقال کر گئے، تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کی تحصیل پسرور کے موضع سارنگ کا رہائشی 80 سالہ سابق کونسلر عبدالطیف مقامی مسجد میں اعتکاف بیٹھا تھا، اعتکاف کے دوران نماز عشاء ادا کرتے ہوئے انتقال کر گیا۔ مرحوم کے جسد خاکی کو نماز جنازہ کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا۔