بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

وزیر اعلی خیبر پختون خوا محمود خان نے پی ٹی ایم کے خلاف سخت ترین ایکشن کا اعلان کر دیا

datetime 30  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وزیر اعلی خیبر پختون خواہ محمود خان نے سی ایم ایچ پہنچے چیک پوسٹ حملے میں زخمیوں کی عیادت کی۔ وزیر اعلیٰ کے پی کے نے کہاکہ پی ٹی ایم کی جانب سے پاک فوج کی چوکی پر حملہ شرمناک عمل تھا۔ وزیر اعلی کے پی کے نے کہاکہ ہم اپنی فوج کے ساتھ کھڑے ہیں اور آئندہ ایسے واقعات نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے کہاکہ جس وقت حملہ کی اطلاع ملی

اسی وقت وزیرستان کے لئے روانہ ہو گیا۔ انہوں نے کہاکہ 15 سال دہشت گردی کا شکار رہنے کے بعد وزیرستان امن کی جانب بڑھنے لگا ہے۔وزیر اعلی نے کہاکہ خیبر پختون خواہ میں ہماری حکومت ہے اور میں چیف ایگزیکٹو ہوں۔ انہوں نے کہاکہ پختونوں نے ہمیں ووٹ دے کر منتخب کیا،کوئی مسئلہ ہے تو ہیں بتائیں۔ انہوں نے کہاکہ میں اور میرا خاندان بھی دہشت گردی سے متاثر ہوئے۔ انہوں نے کہاکہ میں پشتونوں کا دکھ درد اوروں سے بہتر سمجھ سکتا ہوں۔وزیر اعلی نے زخمی اور جاں بحق افراد کے ورثاء کو مالی معاونت فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہاکہ ریاست مخالف عناصر کو آئندہ مکمل کنٹرول کیا جائیگا،قبائلی علاقے کے عوام کی محرومیاں دور کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ صوبے کا 30 فیصد ترقیاتی بجٹ قبائلی علاقے کی ترقی پر خرچ کریں گے۔وزیر اعلی پختون خواہ نے پروڈکشن آرڈرز سے متعلق بلاول کے مطالبے کو مسترد کر دیا۔انہوں نے کہاکہ علی وزیر کے پروڈکشن آرڈرز سے متعلق فیصلہ وفاقی حکومت کو کرنا ہے۔وزیر اعلی نے کہاکہ میری ذاتی رائے میں ایسے عناصر کیساتھ قانون کے مطابق نمٹنا چاہیے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…