لاہور(این این آئی) مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ فردوس باجی آپ کی سیاسی کارکنوں پر تشدد کی حمایت نے اس بات پہ مہر لگا دی ہے کہ آپ سلیکٹڈوزیراعظم کی سلیکٹڈ ترجمان ہیں۔رانا ثناااللہ نے فردوس عاشق اعوان کے بیان پر اپنے ردعمل کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ فردوس باجی سیاسی بالغ سیاسی بھگوڑوں سے بہتر ہوتے ہیں۔فردوس باجی نیب کے جتنی حمایت کر لیں سرکاری بسوں اور ادویات کی کرپشن کا جواب دینا پڑے گا۔ انہوں نے کہاکہ فردوس باجی آپ کا سیاسی کارکنوں کے خلاف لاٹھی چارج اور تشدد کی حمایت کرنا افسوسناک ہے۔