اسلام آ باد(آن لائن)دس سالہ بچی فرشتہ قتل کیس کی تحقیقات میں نیا موڑ آگیا۔ پولیس کے مطابق ڈی این اے سے بچی کے ساتھ زیادتی ثابت نہیں ہوئی۔ زیادتی کی کوشش میں مزاحمت پر ملزم نے بچی کو خنجر مارا، زیادہ خون بہہ جانے سے موت واقع ہوئی۔ پولیس نے دو مشکوک ملزمان کو شارٹ لسٹ کرلیا، آئندہ 24گھنٹوں میں میڈیا کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کیمطابق شہزاد ٹاؤن کے علاقے میں قتل ہونے والی دس سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی گئی مزاہمت پر ملزم نے بچی کو خنجر مارا
جس پر زیادہ خون بہہ جانے سے موت واقع ہوئی۔ پولیس کیمطابق فرشتہ کی لاش سے دوسرا کوئی ڈی این اے سویپ نہیں ملا۔ واقعے کی جگہ سے ملنے والے سگریٹ او رجس کے ڈبوں سے دو مشکوک ڈی این اے نمونے ملے ہیں جبکہ پولیس کو ان مشکوک ڈی این اے نمونوں کی رپورٹس کا انتظار ہے۔ مشکوک افراد کی رپورٹس کو لاش کے قریب سے ملنے والے ڈی این اے سے میچ کیا جائے گا۔ پولیس نے دو مشکوک ملزمان کو شارٹ لسٹ کرلیا ہے جنہیں کل کسی بھی وقت میڈیا کے سامنے پیش کیا جائے گا۔