اسلام آباد(آن لائن)افسران کی کمی یا مبینہ غفلت،وفاقی حکومت کی عدم توجہ سے کئی اہم عہدے کئی ماہ سے خالی پڑے ہونے کا انکشاف ہوا ہے،من پسند افسران نہ ملنے پر کئی ماہ سے اہم تعیناتیاں نہ ہو سکیں،وزیراعظم بھی معاملے پر لاعلم نکلے، بیوروکریسی کی وزیراعظم کو سب اچھے کی رپورٹ۔تفصیلات کے مطابق ایوان صدر میں سیکرٹری کی سینٹ گزشتہ کئی ماہ سے سیٹ خالی پڑی ہوئی ہے اور صدر مملکت عارف علوی کو چھ ماہ گزرنے کے باوجود کوئی افسر نہ مل سکا،
ذرائع کے مطابق نارکوٹیکس کنٹرول کے سیکرٹری کی سیٹ بھی خالی، کوئی افسر نہ مل سکا اور ایف پی ایس سی میں انتہائی اہم عہدہ سیکرٹری کی نشست بھی خالی پڑی ہے اس کے علاوہ اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن میں گریڈ بائیس کا اسپیشل سیکرٹری، کابینہ ڈویژن، توانائی اور پٹرولیم ڈویژن میں بھی اسپیشل سیکر ٹری کے عہدے خالی پڑے ہیں جبکہ سیکرٹری ریونیو اور چیرمین اسٹیٹ لائف کا عہدہ بھی یونیس ڈھاگہ کو عارضی دیا گیا۔چیرمین ایکسپورٹ کا عہدہ بھی اضافی دیا گیا ہے۔