اسلام آباد(سی پی پی )پاکستان کے ماحولیاتی تحفظ کے ادارے (ای پی ای) وزارت موسمی تغیر نے مارگلہ کی پہاڑیوں پر درختوں کی کٹائی پر مستقل پابندی لگا دی ہے اور سنجرانی جنگل کے علاقے کو سیل کر دیا گیا ہے۔ ماحولیاتی تحفظ کے ادارے کے سینئر حکام کے مطابق اسلام آباد دارالحکومت کی حدود میں کسی بھی رہائشی علاقوں میں درختوں کی کٹائی نہیں کی جا رہی۔تاہم انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے قریب سی ڈی اے کی طرف سے
ایک اسفالٹ پلانٹ نصب کیا گیا تھا، سی ڈی اے حکام سے مطالبہ کریں گے کہ اس پلانٹ کو بند کیا جائے۔ حکام نے بتایا کہ کسی بھی عمارت یا فلیٹوں کی تعمیر کے ڈیزائن کی منظوری سی ڈی اے کی طرف سے فراہم کی جاتی ہے جبکہ پاکستان انوائرمنٹل ایجنسی سے زیر جائزہ منصوبے کے ماحولیاتی اثرات کو دیکھتی ہے۔حکام کے مطابق انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی ماحولیاتی اثرات کے جائزہ کے بعد کسی بھی منصوبے کی ماحولیاتی اثرات کی منظوری دیدی ہے۔