لاہور (آن لائن) لاہور میں نجی چینل کے ملازم کو نامعلوم افراد نے زہریلی گولیاں دے کر موت کی نیند سلادیا ۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے تاج پورہ سکیم کے رہائشی نجی ٹی وی چینل کے ٹیکنیکل ملازم کو نامعلوم افراد نے زہریلی گولیاں کھلاکر موت کی نیند سلا دیا ہے۔ بیس سالہ صبور عظیم کو نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر زہریلی چیز کھلا دی۔ جسکی وجہ سے مقتول کی حالت غیر ہوگئی اور اسے طبی امداد کیلے شالیمار اسپتال منتقل کیا گیا
جہاں وہ زندگی کی بازہی ہار گیا۔ لواحقین کے مطابق صبور عظیم بینک سے پیسے نکلوانے گیا تھا جو واپس گھر نہیں آیا۔ پولیس نے صبور عظیم کو اسپتال لانے والے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کردیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ نجی ٹی وی کے ملازم کی ہلاکت کی تحقیقات جاری ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی معلوم ہو سکے گا کہ مقتول کو کون سی زہریلی چیز دی گئی تھی۔