پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ میں بہت بڑی تعداد میں افراد کی شرکت،نوازشریف اورمولاناطارق جمیل پھنس گئے

datetime 14  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)سابق وزیراعظم محمد نواز شریف خود گاڑی ڈرائیو کر کے اپنی رہائشگاہ جاتی امراء سے شریف میڈیکل سٹی میں نماز جنازہ کیلئے مختص مقام تک آئے ۔ معرو ف عالم دین مولانا طارق جمیل بھی نواز شریف کے ساتھ گاڑی میں موجود تھے۔نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر میت لانے والی ایمبولینس میں بیٹھ کر آئے ۔

نواز شریف کے چھوٹے بھائی شہباز شریف اپنے صاحبزادوں کے ہمراہ ایک ہی گاڑی میں جناز گاہ تک پہنچے ۔سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔نماز جنازہ میں شریف خاندان کے افراد، عزیز و اقارب ، حکومتی شخصیات ،مسلم لیگ (ن) سمیت دوسری جماعتوں سے تعلق رکھنے والے مرکزی و صوبائی رہنماؤں، کارکنوں اور عام افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف اور معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کو بے پناہ رش کی وجہ سے گاڑی سے نیچے اترنے میں مشکلات کا سامنا رہا جس کی وجہ سے انہیں کچھ دیر گاڑی میں ہی انتظار کرنا پڑا ۔ نواز شریف خود گاڑی ڈرائیو کر کے جناز گاہ پہنچے تو کارکنوں نے ان کی گاڑی کو گھیر لیا جس کی وجہ سے سکیورٹی اہلکاروں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا ۔ اس موقع پر سات سے آٹھ اہلکار نواز شریف کی گاڑی کے گرد حصار کیلئے اس کے ساتھ لٹکے رہے جبکہ باقی سکیورٹی اہلکارکارکنوں کو پیچھے دھکیل کر راستہ بنانے میں مصروف رہے ۔نواز شریف اور دیگر افراد کو واپس جاتے ہوئے بھی اسی طرح کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف خود گاڑی ڈرائیو کر کے اپنی رہائشگاہ جاتی امراء سے شریف میڈیکل سٹی میں نماز جنازہ کیلئے مختص مقام تک آئے ۔ معرو ف عالم دین مولانا طارق جمیل بھی نواز شریف کے ساتھ گاڑی میں موجود تھے۔نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر میت لانے والی ایمبولینس میں بیٹھ کر آئے ۔ نواز شریف کے چھوٹے بھائی شہباز شریف اپنے صاحبزادوں کے ہمراہ ایک ہی گاڑی میں جناز گاہ تک پہنچے ۔سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…