اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کہ ترکی نےہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کاساتھ دیا، دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ ، برادرانہ اور مثالی تعلقات ہیں، مختلف فورمز پر ترکی کا ساتھ دینے پر شکریہ ادا کرتے ہیں، ترک نوجوان پاکستان آئیں جب کہ پاکستانی نوجوان ترکی جائیں اور آپس میں خیالات کا تبادلہ خیال کریں،شاہ محمود قریشی، حکومتیں آتی جاتی رہتی ہیں عوام کا رشتہ قائم رہتا ہے۔
دونوں ممالک کے عوام کے درمیان دوستی قائم و دائم رہنی چاہیے، میولوت چاوش اولو، پاک ترک وزرائے خارجہ کا مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب۔ تفصیلات کے مطابق پاک ترک وزرائے خارجہ نے آج اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا ہے۔ ترک وزیر خارجہ آج صبح وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچے تھے ۔ وزارت خارجہ میں دونوں وزرائے خارجہ میں وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے جس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ترکی کے ساتھ معاشی تعلقات پر گفتگو کی گئی جبکہ دفاعی استعداد بڑھانے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ترکی کےساتھ دیرینہ،برادرانہ اور مثالی تعلقات ہیں۔ گستاخانہ خاکوں پر بھی ترکی نے پاکستان کا ساتھ دیا۔ایف اے ٹی ایف سے متعلق ترکی نے ہمارا ساتھ دیا ہے،مختلف فورمز پر ترکی کا ساتھ دینے پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔۔پاکستان اور ترکی کے عوام کے دل ایک دوسرے کے ساتھ جڑے ہوئے ہیںمختلف فورمز پر ترکی کا ساتھ دینے پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔چاہتے ہیں کہ ترک نوجوان پاکستان آئیں جب کہ پاکستانی نوجوان ترکی جائیں اور آپس میں خیالات کا تبادلہ خیال کریں۔ترک وزیر خارجہ نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ترکی کا دوسرا گھر ہے،پاکستان آکر بہت خوش ہوں۔نئی حکومت کے قیام کے بعد
پاکستان آنا باعث فخر ہے۔نئی حکومت کے قیام پر شاہ محمود قریشی کا مبارکباد پیش کرتا ہوں۔وزیر اعظم عمران خان کوبھی منصب سنبھالنے پرمبارک باد دوں گا،حکومتیں آتی جاتی رہتی ہیں عوام کا رشتہ قائم رہتا ہے۔دونوں ممالک کے عوام کے درمیان دوستی قائم و دائم رہنی چاہیے۔