پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

مودی سرکار نے 4 سابق پاکستانی کپتانوں کو ویزا جاری کرنے سے انکارکردیا،بھارتی ٹی وی چینلز نے متبادل حکمت عملی کا اعلان کردیا

datetime 14  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (نیوز ڈیسک) بھارتی حکومت نے پاکستان کے4عالمی شہرت کے حامل کھلاڑیوں کو ایشیاکپ کے شوز کے لیے بھارت کے ویزے جاری کرنے سے انکار کردیا۔پاکستان اور بھارت کے درمیان دو طرفہ کرکٹ روابط منقطع ہوئے10سال سے زائد کا عرصہ ہوگیا ہے اور دونوں ملکوں میں کشیدگی برقرار ہے۔ ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے بھارت کے مختلف ٹی وی چینلز نے پاکستان کے تین سابق کپتانوں وسیم اکرم،مصباح الحق ،یونس خان اور عالمی شہرت یافتہ لیگ سپنر عبدالقادر سے رابطہ کرکے

انہیں بھارت آکر ٹی وی شوز میں شرکت کا دعوت نامہ بھیجا تھا۔چاروں کرکٹرز ماضی میں بھارت کے درجنوں دورے کر چکے تھے لیکن بھارتی حکومت نے اس کرکٹرز کو ویزے جاری کرنے سے انکارکردیا جس کے بعد کرکٹرز نے اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن سے اپنے پاسپورٹ واپس لے لئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے مشہور کھلاڑیوں کو بھارت کی ایکسٹرنل منسٹری نے ویزے دینے سے انکار کردیا۔ٹی وی چینلز نے اپنا اثر و رسوخ بھی استعمال کیا لیکن دہلی سرکار ٹس سے مس نہ ہوئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کے بڑے چینلز کھلاڑیوں کو نئی دہلی بلواکر ایشیا کپ کے حوالے سے شوریکارڈ کرنا چاہتے تھے۔اب کوشش کی جارہی ہے کھلاڑیوں کو دبئی بلا کر شوز ریکارڈ کئے جائیں۔پاکستان اور بھارت کے درمیان دو طرفہ کرکٹ روابط منقطع ہونے کے باعث پاکستان نے آئی سی سی کی تنازعات حل کرنے والی کمیٹی سے رجوع کیا ہوا ہے کیس کی سماعت ایشیا کپ فائنل کے بعد یکم اکتوبر کو دبئی میں ہوگی۔اسی ماہ جب عمران خان نے وزارت عظمی کا چارج لیا تھا اس تقریب کے لئے بھارت کے سابق ٹیسٹ اوپنر نوجوت سنگھ سدھو پاکستان آئے تھے۔۔عمران خان نے سنیل گواسکر اور عامر خان کو بھی مدعو کیا تھا لیکن دونوں نے شرکت سے معذرت کر لی تھی۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…