بدھ‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2025 

باپ مرے سر ننگا ہوندا ویر مرے کنڈ خالی،ماواں بعد محمد بخشا کون کرے رکھوالی، حمزہ شہباز کا سابق خاتون اول کو زبردست خراج عقیدت

datetime 13  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی)پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز نے میاں محمد بخشؒ کا کلام سنا کر بیگم کلثوم نواز کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ بد ھ کو جاتی امراء میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز ایک بہادر خاتون تھیں جنہوں نے ڈکٹیٹر کے دور میں جمہوریت کا علم بلند کیا۔ انہوں نے کہا کہ کلثوم نواز 14 ماہ تک کینسر جیسے موزی مرض سے لڑیں اور

افسوس ہے کہ یہاں لوگ انکی بیماری سے متعلق پروپیگنڈا کرتے رہے ۔ انہوں نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز میری والدہ تھیں جن کی کمی سب کو محسوس ہو رہی ہے ، زندگی اور موت اللہ کی دین ہے ، اللہ سب کے سروں پر ماؤں کا سایہ سلامت رکھے۔اس موقع پر حمزہ شہباز نے میاں محمد بخشؒ کا شعر ’’باپ مرے سر ننگا ہوندا ویر مرے کنڈ خالی۔ماواں بعد محمد بخشا کون کرے رکھوالی‘‘سنا کر بیگم کلثوم نواز کو خراج عقیدت پیش کیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بابا جی سرکار کا بیٹا


حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…