ہفتہ‬‮ ، 01 جون‬‮ 2024 

یہ ہے نیا پاکستان ۔۔’’پاکستان میں بجلی چوری مشکل ہی نہیں اب ناممکن ہو گئی‘‘ جدید ترین ٹیکنالوجی بنالی گئی، تجربے میں کتنے بجلی چور پکڑے گئے؟

datetime 11  ستمبر‬‮  2018

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے بجلی چوری کی روک تھام کی ٹیکنالوجی بنانے کا دعویٰ کر دیا۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کا سینیٹر روبینہ خالد کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔اجلاس میں وزارت آئی ٹی کے حکام نے بجلی چوری کی روک تھام کی ٹیکنالوجی بنانے کا دعویٰ کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ٹیکنالوجی آرٹی فیشل انٹیلی جنس کی مدد سے کام کرے گی۔حکام نے

بتایا کہ اس ٹیکنالوجی کے موجد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی) پشاور کے پروفیسر ڈاکٹر گل محمد ہیں، جنہیں وزارت آئی ٹی کے ذیلی ادارے اگنایٹ نے سہولت فراہم کی۔حکام نے بتایا کہ اس ٹیکنالوجی سے 90 فیصد لائن لاسز اور بجلی چوری کی روک تھام کی جاسکتی ہے جبکہ اس ٹیکنالوجی سے صارفین کو پی ٹی سی ایل کی طرح بلنگ کی جاتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس ٹیکنالوجی کا تجربہ ایم ای ایس پشاور اور ایم ای ایس راولپنڈی میں کیا گیا جس سے ایک سال میں 35 فیصد بجلی چوری روکی جاسکی۔حکام نے کہا کہ یہ ٹیکنالوجی اسمارٹ میٹرز اور اسمارٹ گرڈ سے بہتر ہے اور نئی حکومت اسے وزارت توانائی کے حوالے کرے تو فائدہ ہوگا۔انہوںنے کہاکہ سابق حکومت میں اس ٹیکنالوجی سے متعلق اس وقت کے وزیر خزانہ اسحق ڈار اور وزیر مملکت انوشہ رحمٰن کو بریف کیا، مگر انہوں نے کوئی دلچسپی ظاہر نہ کی۔انہوں نے بتایا کہ ایک چینی کمپنی اس ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے 4 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کرنا چاہتی تھی تاہم چینی کمپنی کی دلچسپی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے بورڈ کے عدم اجلاس کی نذر ہوگئی اور بورڈ کا گزشتہ دو سال سے کوئی اجلاس نہیں ہوا۔قائمہ کمیٹی کے بیشتر ارکان اس نئی ٹیکنالوجی کا سن کر حیران ہو گئے اور کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں تفصیلی بریفنگ مانگ لی۔وزارت آئی ٹی کے ذیلی ادارے اگنایٹ کے

چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) ندیم حسین نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ادارہ نوجوانوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو عملی جامہ پہنا رہا ہے اور نئی ایجادات کرنے والوں کو اگنایٹ مالی و تکنیکی سہولت فراہم کرتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ دنیا میں پہلی بار ایسی مشین تیار کر رہے ہیں جو تھوک سے بیماری کا معلوم کر سکے گی ٗ ڈیری کی صنعت کو فروغ دینے کیلئے نئے منصوبے کیے جارہے ہیں اور ہم اب تک ایک ہزار 915 منصوبوں کی فنڈنگ کرچکے ہیں۔چیئرمین قائمہ کمیٹی روبینہ خالد نے اگنایٹ کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا جبکہ رکن رحمن ملک نے کہا کہ آپ اپنی پریزنٹیشن میں ان نوجوانوں کو بھی بلائیں جنہیں تربیت دی گئی۔

موضوعات:



کالم



آل مجاہد کالونی


یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…