منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستانیوں کیلئے سب سے بڑی خوشخبری دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کا آغاز، پہلا مرحلہ شروع کر دیا گیا

datetime 11  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان میں آبی ذخائر کی تعمیر کے لئے سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے اور حکومت کے عزم کی روشنی میں واپڈا نے دیا مر بھاشا ڈیم پر تعمیراتی کام کا جلد از جلد آغاز کرنے کے لئے اپنی کوششوں کو تیز کرد یا ہے ۔ دیا مر بھاشا ڈیم کے مین ڈیم اورمتعلقہ سٹرکچرز کی تعمیر کے لئے بین الاقوامی اور مقامی تعمیراتی کمپنیوں کی پری کوالی فکیشن کا مرحلہ

شروع کر دیا گیا ہے ، جس کے تحت بین الاقوامی مسابقتی نیلامی (International Competative Bidding)کے ذریعے مقامی اور بین الاقوامی کمپنیوں پر مشتمل پانچ جوائنٹ ونچرزنے آج واپڈا ہائوس میں اپنی پری کوالی فکیشن بڈز جمع کرائیں۔جوائنٹ ونچرز کی جانب سے جمع کرائی جانے والی پری کوالی فکیشن بڈزکی جانچ پڑتال بِڈنگ ڈاکومینٹس ، پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (پیپرا) اور پاکستان انجینئرنگ کونسل کے متعلقہ قواعد و ضوابط کی روشنی میں کی جائے گی۔دیا مر بھاشا ڈیم ایک کثیر المقاصد منصوبہ ہے، منصوبے کے مقاصد میں پانی کا ذخیرہ ، سیلاب سے بچائو اور بجلی کی پیداوارشامل ہیں ۔ یہ منصوبہ چلاس سے 40 کلو میٹر زیریں جانب دریائے سندھ پر تعمیر کیا جائے گا۔ 272 میٹربلند آرسی سی (Roller Compacted Concrete) ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی مجموعی صلاحیت 8.1 ملین ایکڑ فٹ ہے ۔ 4ہزار 500میگاواٹ پیداواری صلاحیت کے حامل منصوبے سے سالانہ 18ارب یونٹ سے زائد کم لاگت اور ماحول دوست بجلی قومی نظام کو مہیا کی جائے گی ۔ دیا مر بھاشا ڈیم کی تعمیر سے تربیلا ڈیم کی عمر میں مزید 35سال کا اضافہ ہوگا ۔ دیا مر بھاشا ڈیم سے زیریں علاقوں میں واقع پن بجلی منصوبوں سے بجلی کی پیداوار پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے ۔ ایک اندازے کے مطابق موجودہ پن بجلی گھروں بشمول تربیلا، غازی بروتھا، جناح اور چشمہ سے بجلی کی سالانہ پیداوار میں 2 ارب 50 کروڑ یونٹ اضافہ ہوگا ، جبکہ داسو ، پٹن اور تھا کوٹ جیسے مستقبل کے منصوبوں سے بھی بجلی کی سالانہ پیداوار میں مزید 7 ارب 50 کروڑ یونٹ اضافہ ہو جائے گا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…