بدھ‬‮ ، 08 اپریل‬‮ 2026 

بیگم کلثوم نواز کے انتقال کے سوگ میں حکومت کا حیرت انگیز اقدام، تمام سرکاری محکموں کو ایسا حکم جاری کردیا گیا کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا

datetime 11  ستمبر‬‮  2018 |

لاہور(نیوزڈیسک)بیگم کلثوم نواز کے انتقال کے سوگ میں حکومت کا حیرت انگیز اقدام، تمام سرکاری محکموں کو ایسا حکم جاری کردیا گیا کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا، تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کے انتقال کے سوگ میں حکومت نے تمام سرکاری تقریبات کو تین دن کے لئے منسوخ کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں، بیگم کلثوم نواز طویل علالت کے بعد لندن کے ہارلے اسٹریٹ کلینک میں انتقال کرگئی ہیں ، بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر

دنیا بھر سے تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے تاہم حکومت نے شریف فیملی کے غم میں شامل ہوتے ہوئے تمام سرکاری محکموں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ تمام سرکاری تقریبات کو تین دن کے لئے منسوخ کردیاجائے ۔قبل ازیں وزیر اعظم عمران خان نے کلثوم نواز کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بیگم کلثوم نواز بہادر خاتون تھیں۔حکومت، کلثوم نواز کی فیملی اور لواحقین کو قانون کے مطابق سہولیات فراہم کرے گی۔دریں اثناء ذرائع کا کہنا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کی تدفین کا فیصلہ نوازشریف کی رہائی اور ان سے مشاورت کے بعد کیاجائے گا ،اس سلسلے میں نوازشریف کے بھائی شہبازشریف بیگم کلثوم نواز کی میت پاکستان لانے کے لئے برطانیہ روانہ ہورہے ہیں ،بیگم کلثوم نواز کا انتقال، حسن اور حسین نواز اپنی والدہ کے جسد خاکی کے ساتھ جب پاکستان آئیں گے تو ان کے ساتھ کیا سلوک کیاجائیگا؟ بڑا فیصلہ کرلیاگیا، تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز لندن کے ہارلے سٹریٹ کلینک میں انتقال کر گئی ہیں جس کے بعد بیگم کلثوم نواز کے جسد خاکی کوپاکستان لانے کا فیصلہ کیاگیا ہے ،بیگم کلثوم نواز کے جسد خاکی کے ساتھ ان کے بیٹے حسن نوازاور حسین نواز پاکستان آئیں گے یا نہیں اس سلسلے میں شریف خاندان مزید پریشانی کا شکار ہے اور تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیاجاسکا،حسن نوازاور

حسین نواز کیخلاف نیب میں مختلف ریفرنسز زیر سماعت ہیں اور ان کے عدالتوں میں پیش نہ ہونے کی وجہ سے دونوں کو اشتہاری بھی قرار دیا جا چکا ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے فیصلے کیا ہے کہ اگر حسن نواز اور حسین نواز اپنی والدہ کے جسد خاکی کے ساتھ پاکستان پہنچے تو انہیں ائیرپورٹ سے گرفتار نہیں کیا جائے گا اور نماز جنازہ کی ادائیگی کے علاوہ تدفین میں بھی حصہ لینے کی اجازت دے دی جائے گی تاہم نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ تدفین کے عمل کے مکمل ہونے کے بعد حسن نواز اور حسین نواز کو گرفتار کرلیاجائے گا اور انہیں عدالت میں پیش کیاجائے گا اس کے بعد عدالت ہی ان کے مستقبل کے بارے میں فیصلہ کرے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)


ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…