منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

یہ کام کرنیوالے افراد کے دل کی بیماریوں سمیت شوگر اور کینسر میں مبتلاہونے کے امکانات بڑھ سکتے ہیں، عالمی ادارہ صحت نے اپنی رپورٹ میں کن خواتین اور مردوں کیلئے خطرناک انتباہ جاری کر دیا

datetime 9  ستمبر‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ورزش نہ کرنیوالے زیادہ آمدن والے ممالک کے عوام کو سرطان اور دیگر مہلک امراض لاحق ہونیکا خطرہ، عالمی ادارہ صحت نے رپورٹ جاری کر دی۔ تفصیلات کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے ورزش نہ کرنیوالے اور سست اور آرام طلب افراد کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ایسے افراد عارضہ قلب، ذیابیطس اور مختلف نوعیت کے

سرطان میں مبتلا ہو سکتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ گو کہ سنہ 2001کے مقابلے میں اب صورتحال قدرے بہتر ہوئی ہے لیکن ابھی بھی عوام کو ورزش کی جانب مائل کرنے کی ضرورت ہے۔زیادہ آمدن والے دنیا کے امیر ممالک کے عوام زیادہ سست ہیں جبکہ ایشیا کے دو خطوں کے علاوہ دنیا بھر کی خواتین بہت کاہل ہیں۔ عالمی ادارہ صحت نے دنیا بھر کے 168ممالک میں سے 358افراد کو اپنے سروے میں شامل کیا۔ سروے کے مطابق زیادہ آمدن والے ممالک جیسے امریکہ اور برطانیہ میں سنہ2001 میں غیر متحرک افراد کی تعداد 32 فیصد سے بڑھ کر اب 37 فیصد ہو گئی ہے جبکہ کم آمدن والے ممالک میں یہ شرح 16فیصد پر برقرار ہے۔اس جائزے میں اُن افراد کو غیر متحرک قرار دیا گیا ہے جو ہفتے میں75 منٹ سخت یا تقریباً ڈھائی گھنٹہ متعدل ورزش نہیں کرتے ہیں۔ جرمنی اور نیوزی لینڈ میں ورزش کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ مردوں کے مقابلے میں خواتین زیادہ سست ہیں لیکن مشرقی اور جنوب مشرقی ایشیا کی خواتین دیگر ایشیائی اور امیر مغربی ممالک کے مقابلے میں متحرک ہیں۔ محقیقین کا کہنا ہے کہ ان خواتین کے زیادہ متحرک ہونے کی بہت سی وجوہات ہیں جیسے بچوں کی نگہداشت کی زیادہ ذمہ داریاں اور سماجی رویے جن کی وجہ سے وہ زیادہ متحرک ہوتی ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ زیادہ آمدن والے ممالک میں آرام دہ نوکریاں، مشاغل اور گاڑیوں

پر آمدورفت کی وجہ سے آرام طلبی بڑھی ہے۔ کم آمدن والے ممالک میں مشکل نوکریاں اور ملازمت پر جانے کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے استعمال کی وجہ سے لوگ زیادہ متحرک ہیں۔ وہ ممالک جہاں کے عوام سب سے کم ورزش کرتے ہیں۔ کویت 67فیصد سعودی عرب 53 فیصد عراق 52فیصد وہ ممالک جہاں کے عوام سب سے کم سہل ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت کو ایسے انفراسٹکچر کو فروغ دینا چاہیے جس میں کھیل، سائیکلنگ جیسی سرگرمیوں کو فروغ ملے۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…