پیر‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2026 

عدلیہ بحالی تحریک میں ہماری شمولیت غلطی تھی، نواز شریف جیل میں ہیں تب تک یہ کانٹا چبھا رہے گا؟ججز کو بحال کرانے کا کریڈٹ لینے والی ن لیگ نے ایسا اعلان کر دیا کہ سب کے منہ حیرت کے مارے کھلے کے کھلے رہ گئے

datetime 6  ستمبر‬‮  2018 |

لاہور(نیوز ڈیسک) سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے عدلیہ بحالی تحریک میں (ن) لیگ کے شامل ہونے کو غلطی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب ہمیں لگتا ہے کہ آصف زرداری کی اس وقت کی باتیں ٹھیک تھیں‘ پاکستان کی بقاکیلئے نواز شریف کو آزادی دلانا ہوگی‘ نئے پاکستان کو 22 دن ہو گئے صرف بونگیاں ماری گئیں، چینی سفیر یہاں آئے، ہماری تو چھوڑیں ان کی بھی عزت نہیں کی گئی‘

انتخابات کے نتیجے کو کسی نے تسلیم نہیں کیا، ایک ایسے آدمی کو لا کر بٹھا دیا گیا ہے جو منتخب نہیں ہے ہم نہیں چاہتے عمران خان کے حصے بھی وہ رسوائی آئے جو دیگر سابق وزرائے اعظم کے حصے میں آتی رہی ہے۔لاہور میں مسلم لیگ (ن)کے رہنما آصف کرمانی کے والد سعید کرمانی کی یاد میں تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سعد رفیق نے کہا کہ انتخابات کے نتیجے کو کسی نے تسلیم نہیں کیا، ایک ایسے آدمی کو لا کر بٹھا دیا گیا ہے جو منتخب نہیں ہے، ہم نہیں چاہتے عمران خان کے حصے بھی وہ رسوائی آئے جو دیگر سابق وزرائے اعظم کے حصے میں آتی رہی ہے، ہم نے اس الیکشن کا بھی حلف لیا جو الیکشن ہے ہی نہیں یہ ملک ایسے نہیں چل سکتا، لوگوں کو حقوق دینا ہوں گے، جب تک نواز شریف جیل میں ہیں حالات ٹھیک نہیں ہوں گے۔ پاکستان کی بقا کے لیے نواز شریف کو آزادی دلانا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ عدلیہ بحالی تحریک کے دوران عمران خان اسلام آباد میں چھپے ہوئے تھے، عدلیہ بحالی تحریک میں شامل ہونا ہماری غلطی تھی، ہمیں لگتا ہے کہ آصف زرداری کی اس وقت کی باتیں ٹھیک تھیں۔ عدلیہ بحالی تحریک میں نواز شریف کو تجویز دی تھی کہ ایک بار سوچ لیں، ہمیں لگتا تھا کہ اب مارشل لا کی چاپ بھی نہیں آئے گی لیکن سارا کام الٹا ہو گیا۔انہوں نے کہا کہ نوازشر یف کو سزا دینے کے بعد اب ثبوت ڈھونڈے جارہے ہیں، ہزاروں لوگوں کے ساتھ

نواز شریف عدلیہ کی آزادی کیلئے نکلے تھے، عدلیہ تحریک سے قبل نوازشریف کو ایک بار دوبارہ سوچنے کو کہا تھا ہم سمجھتے تھے کہ ہمیں تحفظ دیا جائے گا لیکن ہمیں کہاں لا کر کھڑا کر دیا، ایک ایسے آدمی کو لاکر بٹھا دیا گیا وہ منتخب ہے ہی نہیں، یہ آدمی جس کو وزیراعظم بنا دیا گیا اس وقت یہ چھپا رہا(ن) نئے پاکستان کو 22 دن ہو گئے صرف بونگیاں ماری گئیں، چینی سفیر یہاں آئے،

ہماری تو چھوڑیں ان کی بھی عزت نہیں کی گئی۔انہوں نے کہا کہ ہم بھی ہزاروں لوگوں کو نکال کر باہر لا سکتے ہیں لیکن ہم نے اس الیکشن کا حلف اٹھایا ہے جو لولی لنگڑی ہے، جب تک نواز شریف جیل میں ہے تب تک یہ کانٹا چبھا رہے گا، پاکستان کی بقاکیلئے نواز شریف کو آزادی دلانا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو انار کی جانب نہ لے جایا جائے، آپ کو لوگوں کو آج نہیں تو کل حقوق دینے ہوں گے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے


اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…