اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)رات کو سونے سے قبل یا صبح دودھ کا ایک گلاس پینے کی عادت پاکستان تک محدود نہیں بلکہ یہ عادت دنیا بھرکے لوگوں میں پائی جاتی ہے۔ دودھ کا استعمال ہڈیاں مضبوط بنانے کے ساتھ جسمانی دفاعی نظام بہتر کرتا ہے، جلد کو صحت مند کرتا ہے، نیند کا معیار بہتر ہوتا ہے۔ روزانہ ایک یا 2 گلاس دودھ پینے کی عادت موٹاپے سے نجات میں بھی مدد دے سکتی ہے۔ پروٹین کا
بہترین ذریعہ دودھ پروٹین کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے ۔یہ بھوک بڑھانے والے ہارمونز کو ریگولیٹ کرتا ہے جبکہ دودھ میں موجود دیگر اجزاءکھانےکی زیادہ اشتہا کو دور رکھتے ہیں، یعنی بے وقت کھانے کی عادت سے نجات ملتی ہے۔ کیلشیئم دودھ میں موجود کیلشیئم ہڈیوں اور دانتوں کو مضبوط بنانے کے ساتھ جسمانی وزن میں کمی میں بھی مدد دیتا ہے۔ دودھ مں موجود لائنولینک ایسڈ چربی کو تیزی سے گھلانے میں مدد دیتا ہے۔ اس لئے آپ بھی دودھ کا آج سے باقاعدگی کیساتھ استعمال شروع کردیں ۔یقیناً فائدہ ہوگا۔