اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) موتیوں کی طرح سفید چمکتے ،دمکتے دانت ہر کسی کی خواہش ہے۔ اس مقصد کے لیے ہزاروں روپے ڈینٹسٹ کو دے کر ان کی صفائی پربھی خرچ کئے جاتے ہیں مگر کیا آپ اس فوری کام کرنے والے گھریلو نسخے کو آزمانا پسند کریں گے؟ جب آپ سیب کھاتے ہیں تو اس کا چھلکا کسی ریگ مال کی طرح قدرتی ٹوتھ برش کا کام کرتا ہے۔ سیب کا چھلکا فائبر سے بھرپور ہوتا ہے جو کہ
دانتوں پر ریگ مال کی طرح کام کرکےداغوں کو صاف کرتا ہے۔ سیب میں ایسڈ اور مٹھاس ہوتی ہے مگر اس کے فوائدنقصان سے زیادہ ہوتے ہیں، بس اس پھل کو کھانے کے بعد پانی سے کلیاں کرنے کی احتیاط کرلیں۔سیب کے چھلکوں سے دانتوں میں پیدا کی جانے والی سفیدی تادیر برقرار نہیں رہتی تاہم اس سے کوئی نقصان بھی نہیں بلکہ یہ داغ دھبوں کی صفائی بھی کرتا ہے۔آپ بھی یہ گھریلو ٹوٹکہ آزما کر دیکھیں ،ضرور فائدہ ہوگا۔