پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

تبدیلی آگئی،گورنر ہاؤس کراچی میں اب گورنر سندھ نہیں رہے گا بلکہ وہاں کیا، کیاجائے گا؟ نامزد گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بڑا سرپرائز دے دیا

datetime 12  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) تحریک انصاف کی جانب سے نامزد گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ میں متحرک گورنر بنوں گا، ایک جگہ نہیں بیٹھوں گا، صوبے کی ترقی کے لئے نیا ٹرینڈ لاؤ ں گا ، عمران خان کراچی کے مسائل کا حل چاہتے ہیں، گورنر ہاؤس کو تعلیمی ادارہ بنائینگے گورنر ہاؤ س کے اخرجات کم کروں گا۔یہ بات انہوں نے اپنی گورنر سندھ کے عہدے کے لئے نامزدگی کے بعد کراچی پہنچنے کے بعد ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ائیر پورٹ پر

پی ٹی آئی کے رہنما فردوس شمیم نقوی، حلیم عادل شیخ ، خرم شیر زمان اور راجہ اظہر سمیت کارکنان نے ان کا استقبال کیا۔عمران اسماعیل نے کہا کہ سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کا نام فائنل ہوگیا ہے اور پارٹی مشاورت کے بعد اعلان کیا جائے گا۔لیڈر آف دی اپوزیشن پی ٹی آئی کا ہی ہوگا۔سندھ میں اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت پی ٹی آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں متحرک گورنر بنوں گا۔ ایک جگہ نہیں بیٹھوں گا، صوبے کی ترقی کے لئے نیا ٹرینڈ لاؤ ں گا ۔ کراچی دس سال میں بہت پیچھے چلا گیا ہے ۔کراچی کے ہر منصوبے کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے گا۔کرپشن کے خاتمے کے بغیر ترقی ممکن نہیں ہے۔ ہم حقیقی تبدیلی لیکرآئیں گے،عمران خان کے پروگرام پرعمل کرینگے ۔ عمران خان کراچی کے مسائل کا حل چاہتے ہیں۔ گورنر ہاؤس کو تعلیمی ادارہ بنائینگے۔ گورنر ہاوس تاریخی عمارت ہے۔گورنرہاس کوبلڈوزنہیں کیاجاسکتا،وہاں تعلیمی ادارہ بنائیں گے۔ گورنر ہاؤ س کے اخرجات کم کروں گا۔انہوں نے کہا کہ ہم بتائیں گے کہ عمران خان کا پروگرام کیسے عملدرآمد ہوتا ہے۔گورنر ہاو س کو پبلک کے لئے کھلواؤں گا۔انہوں نے کہا کہ میئر کراچی کو اپنے ہمراہ ساتھ لے کر چلیں گے۔تمام جماعتوں کو ساتھ لیکر چلیں گے۔ہماری کوشش ہوگی ترقیاتی منصوبوں میں پیپلزپارٹی بھی ہمارا ساتھ دے ۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…