اتوار‬‮ ، 05 اپریل‬‮ 2026 

امریکا میں سب سے زیادہ کس ملک کے شہری غیرقانونی طریقے سے داخل ہوتے ہیں ؟فوکس نیوز نے بھانڈا پھوڑ دیا

datetime 12  اگست‬‮  2018 |

واشنگٹن(آن لائن ) امریکی ٹی وی چینل نے انکشاف کیا ہے کہ میکسیکو کے راستے امریکا میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے والوں میں سب سے بڑی تعداد بھارتی نوجوانوں کی ہے۔امریکا حکام نے 2015 میں 6 غیر قانونی بھارتی تارکین وطن کو گرفتار کیا جو میکسیکو کی سرحد پارکرر ہے تھے۔رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال میں گرفتار ہونے والے بھارتیوں کی تعداد 3 ہزار 400 سے زائد ہو چکی ہے۔

غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے بھارتیوں نے امریکی ریاست کیلیفورنیا کے چھوٹے سے قصبے ایل سینٹرو کے راستے کو اپنایا، امریکی اور میکسیکو کی سرحدیں 9چھوٹے چھوٹے سیکٹر پر مشتمل ہیں جس میں ایل سینٹرل 70 میل پر مشتمل ہے۔ایل سینٹرو سیکٹر کے چیف گلوریہ چیویز نے فوکس نیوز کو بتایا کہ بھارتی قطرپرواز سے ایکواڈور پہنچتے ہیں اور پھر پیدل یا بسوں کے ذریعے کولمبیا اور پاناما کے جنگل سے گزرتے ہوئے وسطیٰ امریکا میں میکیسکو کے ایل سینٹرو پہنچتے ہیں۔ان کے مطابق بھارت سے ایل سینٹر تک پہنچنے میں انہیں 8 ہزار میل کا سفر طے کرنا ہوتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ایک بھارتی کو امریکا میں غیر قانونی طریقے سے داخل ہونے کے لیے عموماً 25 ہزار ڈالر خرچ کرنے پڑتے ہیں جبکہ وسطیٰ امریکا میں رہنے والے انسانی اسمگلرز کو 8 ہزار ڈالر ادا کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ دوران سفر انسانی اسمگلرز دستاویزات پھینک دیتے ہیں جس کے باعث امریکی حکام کو ان کی شناخت کی نشاندی اور بے دخلی میں شدید مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔ اس حوالے سے بتایا گیا کہ جب تارکین وطن امریکا کی سرزمین پر قدم رکھتے ہی سیاسی پناہ کے حصول کے لیے مقدمہ دائر کردیتے ہیں، جس میں وہ موقف اختیار کرتے ہیں کہ انہیں آبائی ملک میں سیاسی یا مذہبی مقدمے کا سامنا ہے۔ایل سینٹرمیں سرحدی پولیس کے اہلکار جسٹن کاسترونی کے مطابق ’بھارتی تارکین وطن سے بات کرنا بہت مشکل ہے کیونکہ وہ پنجابی نہیں بول سکتے جبکہ سیاسی پناہ کے خواہش مند بھارتی تارکین وطن پنجابی زبان بولتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ’ غیرقانونی بھارتی تارکین مقامی سکھ ٹیمپل سے کھانا اور بس کا ٹکٹ حاصل کرتے ہیں، اس کے بعد امیگریشن جج ان کے کیس کی سماعت کرتا ہے جس میں ایک سے دو سال لگ جاتے ہیں۔امریکی بارڈر ایجنٹ کا کہنا ہے وہ یومیہ 5 سے 10 بھارتی نژاد تارکین وطن کو گرفتار کرتے ہیں جس میں زیادہ تر نوجوان مرد ہیں جو سیاسی پناہ کا دعویٰ کرتے ہیں۔اس ضمن میں بتایا گیا کہ گرفتار ہونے والی بیشتر بھارتی خواتین نچلی ذات سے تعلق رکھتی ہیں اور دعویٰ کرتی ہیں کہ اعلیٰ ذات کے ہندوؤں سے ان کی جان کو خطرہ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن (آخری حصہ)


ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…