واشنگٹن(این این آئی)امریکی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے گذشتہ ہفتے آبنائے ھرمز میں بحری جہازوں کو نشانہ بنانے والے کم فاصلے تک مار کرنے والے ایک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی عہدیداروں کا کہنا تھا کہ ایران کی جانب سے
آبنائے ہرمز میںمیزائل تجربہ امریکی پابندیوں پر تہران کا جوابی اقدام ہوسکتا ہے۔امریکی حکام نے کہا کہ نیول فورس کی مشقوں کے دوران اس طرح کے میزائل کا تجربہ غیرمعمولی ہے۔ یہ تجربہ ابنائے ھرمز میں ایرانی اور علاقائی سمندری حدود میں کیا گیا۔