اتوار‬‮ ، 05 اپریل‬‮ 2026 

عمران اسماعیل جھوٹوں کے سردار،یہی خوبی دیکھ کر عمران نیازی نے انہیں گورنر سندھ بنایا،بڑا دعویٰ سامنے آگیا

datetime 12  اگست‬‮  2018 |

کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدراور نومنتخب رکن سندھ اسمبلی سعید غنی نے کہا ہے کہ عمران اسماعیل جھوٹوں کے سردار ہیں اور یہی خوبی دیکھ کر عمران نیازی نے انہیں سندھ کے گورنر کے کے لئے نامزد کیا ہے۔پی ٹی آئی رہنماعمران اسماعیل کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ عمران اسماعیل عوام کے ووٹوں سے نہیں بلکہ جھرلو کے ذریعے منتخب ہوئے ہوں۔عمران نیازی، ایم کیو ایم کے

زیر سایہ سندھ کو مسخر کرنے میں کامیاب نہیں ہونگے۔انہوں نے کہاکہ عمران اسماعیل کراچی کی فکر چھوڑ کر پی ٹی آئی کا گند صاف کریں،بیانیہ ایم کیو ایم کا اور زبان پی ٹی آئی کی ہے، پولیس کو غیرسیاسی کرنے کے اعلان سے پہلے عمران اسماعیل یاد رکھیں گورنر شپ بھی ایک غیر سیاسی عہدہ ہے۔پیپلز پارٹی کراچی کے صدرنے کہاکہ میئر کراچی کے لئے نہیں عمران اسماعیل اپنے دوست وسیم اختر کے لئے آمرانہ اختیارات مانگ رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن (آخری حصہ)


ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…