بدھ‬‮ ، 10 ستمبر‬‮ 2025 

تبدیلی کا مشن پورا کرنے کی تیاریاں شروع، عمران خان نے تین نامور شخصیات کی مدد لینے کا فیصلہ کر لیا، یہ افراد تحریک انصاف کے ممبر نہیں بلکہ کون ہیں؟ حیرت انگیز انکشافات

datetime 11  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ،ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر عطا الرحمان اور عبدالرزاق داؤد کو مشیر بنانے پر غور کیا جا رہا ہے اس کے علاوہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے شعیب سڈل کو بھی بنی گالہ بلا لیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف نے تبدیلی کا مشن پورا کرنے کی تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے، اعلیٰ قیادت کی جانب سے مختلف شعبوں میں اہم عہدوں پر فائز رہنے والی شخصیات کو نئی حکومت میں ذمہ داریاں سونپنے پر غور

جاری ہے۔ واضح رہے کہ پرویز مشرف دور کے چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر عطا الرحمان اور سابق وزیر تجارت عبدالرزاق داؤد کو تحریک انصاف حکومت میں مشیر بنائے جانے کا امکان ہے، اس کے علاوہ عمران خان نے سابق وفاقی ٹیکس محتسب شعیب سڈل کو بھی بنی گالہ طلب کر لیا ہے، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے معروف صنعتکار عقیل کریم ڈھیڈی نے بھی ملاقات کی اور اس ملاقات میں معیشت کی بحالی کے لیے اہم تجاویز بھی دیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…