اتوار‬‮ ، 05 اپریل‬‮ 2026 

اسد قیصر دراصل کون ہیں اور انہیں ہی اسپیکر قومی اسمبلی کیلئے کیوں نامزد کیا گیا ؟ بڑی وجہ سامنے آگئی

datetime 10  اگست‬‮  2018 |

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کی طرف قومی اسمبلی میں اسپیکر کے عہدے کے لئے اسد قیصر کو نامزد کر دیا گیا ، منتخب ہونے کے بعدوہ قومی اسمبلی کے 13ویں اسپیکر ہوں گے، 1996میں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والے اسد قیصر عمران خان کے قریبی حلقوں میں شمار ہوتے ہیں،سیاست سے قبل اسد قیصر نے پشاور یونیورسٹی سے

گریجویشن کے بعدوہ علاقے کے سکولوں میں درس وتدریس سے وابستہ ہو ئے ۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے اسد قیصر کو اسپیکر قومی اسمبلی کا اسپیکر نامزد کر دیا ۔ بنی گالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے اسد قیصر کے بطور امیدوار برائے سپیکر قومی اسمبلی کا اعلان کیا۔ شاہ محمو قریشی نے کہا کہ اسد قیصر 5 سال تک خیبر پختونخوا اسمبلی کے سپیکر رہ چکے ہیں اور اسمبلی کے قواعد سے واقف ہیں اس لیے انہیں سپیکر کا امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔اسدقیصر قومی اسمبلی کے 12وئیں اسپیکرقومی اسمبلی ہو ں گے ۔اسد قیصر کا تعلق صوبہ خیبر پختون خواہ کے ضلع صوابی کے علاقے مرغز سے ہے ۔ تحریک انصاف جوائن کرنے سے قبل اسد قیصر جماعت اسلامی کے سرگرم رکن رہے ہیں ۔ 1996میں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والے اسد قیصر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے قریبی حلقوں میں شمار ہوتے ہیں ۔ سیاست سے قبل اسد قیصر نے پشاور یونیورسٹی سے گریجویشن کی جس کے بعدوہ علاقے کے سکولوں میں درس وتدریس سے وابستہ ہو گئے ۔2013کے الیکشن میں خیبر پختونخواہ اسمبلی کا ممبر بننے کے بعد انہیں صوبہ کے 14واں اسپیکر بننے کا اعزاز حاصل ہے ۔ اسد قیصر کو تحریک انصاف کا اسپیکر نامزد کر دیا گیا ہے ۔ منتخب ہونے کے بعد وہ قومی اسمبلی کے 13ویں اسپیکر ہوں گے ۔ اس سے قبل قومی اسمبلی کے اسپیکرز میں صاحبزادہ فاروق علی ، ملک معراج خالد،سید فخر امام، حامد ناصر چھٹہ ، ملک معراج خالد ، گوہر ایوب خان ، سید یوسف رضا گیلانی ، الہی بخش سومرو، چوہدری امیر حسین ، ڈاکٹر فہمیدہ مرزا، اور سردار محمد ایازصادق شامل ہیں ۔ (م ،ع)

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن (آخری حصہ)


ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…