عمران خان نے پنجاب میں بڑے عہدوں کا اعلان کردیا اہم ذمہ داریاں کون کون سنبھالے گا ؟ مکمل تفصیلات سامنے آگئیں

10  اگست‬‮  2018

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف نے اسد قیصر کو سپیکر قومی اسمبلی اور چودھری محمد سرور کو گورنر پنجاب کے عہدوں کیلئے نامزد کرتے ہوئے کہاہے کہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ کے امیدوار کا اعلان چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان خود کرینگے، ہمارے حلیف چودھری پرویز الٰہی پنجاب اسمبلی میں سپیکر کے امیدوار ہونگے، سابق وزیراعلی پرویز خٹک خیبرپختونخوا اور فاٹا ،

ڈاکٹر عارف علوی سندھ ، سرور خان مغربی پنجاب، شاہ محمود قریشی جنوبی پنجاب ، عامر کیانی شمالی پنجاب کے اراکین قومی اسمبلی سے رابطے کرینگے، ایم کیو ایم ، مسلم لیگ (ق) ، جی ڈی اے ، اختر مینگل اور جام کمال سمیت تعاون کرنیوالے ممبران کے شکر گزار ہیں۔جمعہ کو پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت بنی گالہ میں پارٹی کے مرکزی رہنمائوں کا اجلاس ہوا جس میں وفاق، پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں حکومت سازی سے متعلق اہم فیصلے کئے گئے ۔ اجلاس کے دوران موجودہ سیاسی صورتحال ، مسلم لیگ (ن) ، پیپلز پارٹی اور ہم خیال جماعتوں کی جانب سے مبینہ دھاندلی کے الزامات سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وفاق، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں مختلف عہدوں کے حوالوں سے کئی ناموں پر غور کیا گیا تاہم قومی اسمبلی کے سپیکر کے عہدے اور گورنر پنجاب کیلئے چیئرمین عمران خان نے رہنمائوں سے مشاوتر کے بعد حتمی منظوری دی ۔ اجلاس کے بعد سینیٹر فیصل جاوید، بابر اعوان ، نعیم الحق ودیگر کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سینئر وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ سپیکر قومی اسمبلی کیلئے اسد قیصر اور گورنر پنجاب کے عہدے کیلئے چودھری محمد سرور ہمارے امیدوار ہونگے ۔ انہوں نے کہا کہ چودھری محمد سرور کو پارٹی نے گورنر پنجاب کیلئے نامزد کیا ہے، چودھری محمد سرور گورنر رہ چکے ہیں اور وہ گورنر کے آئینی کردار سے واقف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چودھری محمد سرور پنجاب کی صورتحال کو جانتے ہیں کیونکہ وہ پارلیمانی امور کا حصہ بھی تھے۔

انہوں نے کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی کیلئے اسد قیصر تحریک انصاف کے امیدوار ہونگے۔ انہوں نے بتایا کہ اسد قیصر خیبرپختونخوا اسمبلی میں سپیکر رہ چکے ہیں اور وہ تمام روایات سے واقف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسد قیصر نے تمام جماعتوں کیساتھ اچھے تعلقات بنائے، اسد قیصر کا رویہ دوسری جماعتوں کے لوگوں کیساتھ قابل تعریف ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں لوگوں نے بلے پر مہر لگا کر کامیاب کیا ہے۔ تحریک انصاف کو اکثریت حاصل

ہے اور ہم پنجاب میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جو بھی پنجاب کا وزیراعلی ہوگا چودھری سرور اس کیساتھ تعاون کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اختر مینگل سے ملاقات ہوئی ہے جس میں انہوں نے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے ناموں پر ہماری حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔ جی ڈی اے کی قیادت سے بھی مذاکرات ہوئے ہیں انہوں نے بھی ہماری حمایت کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ سے پیر پگاڑا کی قیادت میں مذاکرات مثبت

رہے ہیں ، ایم کیو ایم پاکستان نے ہمارے ساتھ آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا ہے جس پر ہم تمام جماعتوں کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہمارے ساتھ تعاون کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ آزاد امیدواروں نے ہماری حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان مسلم لیگ (ق)، ایم کیو ایم اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کے شکر گزار ہیں۔ کراچی کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ کراچی کی ترقی بنیادی مسئلہ ہے ۔ کراچی کے

حوالے سے تمام جماعتوں کو مدعو کرینگے اور صورتحال بہتر کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ 13 تاریخ کو رات آٹھ بجے اجلاس ہوگا جس کی صدارت عمران خان کرینگے ۔ اجلاس میں ممبران قومی اسمبلی اور اتحادی جماعتیں شامل ہونگی۔ اجلاس کے فیصلوں کے حوالے سے میڈیا کو آگاہ کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اجلاس میں فیصلہ ہوا ہے کہ خیبرپختونخوا اور فاٹا کے ممبران قومی اسمبلی سے سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک رابطہ

کرینگے ، سندھ میں عارف علوی اور بلوچستان میں قاسم سوری ممبران سے رابطے کرینگے ۔ شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ پنجاب میں شفقت محمود ، سرور خان ، عامر کیانی اور شاہ محمود قریشی ایم این ایز سے رابطے کرینگے ۔ شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ مغربی پنجاب کے ارکان قومی اسمبلی سے غلام سرور خان رابطے میں رہیں گے، جنوبی پنجاب کے ارکان قومی اسمبلی سے رابطے کی ذمہ داری میری ہے۔ عامر کیانی کو شمالی پنجاب

کے ارکان قومی اسمبلی سے رابطے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے سپیکر کیلئے ہمارے حلیف چودھری پرویز الٰہی امیدوا ہونگے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پنجاب میں وزیراعلیٰ کے امیدوار کا اعلان عمران خان خود کرینگے۔ ایک اور سوال پر شاہ محمود

قریشی نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہ جام کمال سے ہماری اچھی بات چیت ہوئی ہے اوران کے اتحادیوں سے بھی مذاکرات ہوئے ہیں۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 13 اگست کو قومی اسمبلی کا اجلاس بلایا گیا ہے لہذا ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اسی روز تمام ساتھی و اتحادی ایک ساتھ بیٹھ کر آئند کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کریں گے ۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…