اتوار‬‮ ، 05 اپریل‬‮ 2026 

امریکہ کو پنگا لینا مہنگا پڑ سکتا ہے، افغانستان میں شکست سے بچنا چاہتا ہے تو پاکستان کی اس کام میں مدد کرے، پاکستان اکانومی واچ نے عمران خان کو مسئلہ افغانستان کی کنجی قرار دیتے ہوئے ٹرمپ کو خبردار کر دیا

datetime 4  اگست‬‮  2018 |

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان کو اقتصادی مسائل میں الجھانے کے بجائے اسکی مدد سے اپنے مسائل حل کرے تاکہ افغانستان میں یقینی شکست سے بچ سکے اور خطے میںامن و استحکام کے نئے دور کا آغاز ہو۔ امریکہ بھی گزشتہ سترہ سال کے دوران بھاری جانی اور مالی نقصانات اٹھانے کے

بعدافغان طالبان کو فوجی قوت کی مدد سے کچلنے میں ناکام ہو کر اب اپنی پالیسی بدل کرمزاکرات پر اتر آیا ہے جبکہ عمران خان شروع سے افغان طالبان کے خلاف طاقت استعمال کرنے کے بجائے ان سے مزاکرات کے حامی ہیںجو امن کیلئے ضروری اقدامات کریں گے۔ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان کے نظریات اور دہشت گردی کے خلاف امریکی جنگ کی کھلی مخالفت کی وجہ سے طالبان انکی بات پر توجہ دینگے جس سے امریکہ فائدہ اٹھائے جسکے لئے پاکستان کو اقتصادی تباہی کی طرف دھکیلنے اور تمام اقدامات کو افغانستان کے تناظر میں دیکھنے کی پالیسی بدلنا ہو گی۔ افغان مسئلے کے حل کیلئے امریکہ کے پاس پاکستان کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہے اور طالبان سے قطر کے بجائے پاکستان میں مزاکرات سے معاملات جلد حل ہو سکتے ہیں جس سے پاکستان میں دہشت گردی منشیات اور مہاجرین کی آمد کم ہو جائے گی۔انھوںنے کہا کہ طالبان سے مزاکرات عمران خان کی ترجیح ہے جس کا اظہار وہ متعدد بار کر چکے ہیں اور وہ اس معاملہ میں پاکستان کے مفادات پر کسی قسم کی سودی بازی کے بغیر امریکہ کی مدد کرنے پر غور کر سکتے ہیں۔ طالبان کیلئے نرم گوشہ انکی کمزوری نہیں طاقت ہے جو امریکہ کیلئے افغانستان سے باہر نکلنے کا ایک سنہری موقع ہے جسے گنوانے پر افغانستان میں اسکی شکست یقینی ہے۔ ان معاملات پر غور کرنے سے پاک امریکہ تعلقات میں گرمجوشی آ سکتی ہے جبکہ پاکستان کے بہت سے سنگین مسائل حل ہو سکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن (آخری حصہ)


ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…