جمعہ‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2026 

پاکستان میں دہشتگردی کی وارداتوں کا ماسٹر مائنڈ مارا گیا،معاذ کے پورے خاندان کا تعلق کس دہشتگرد تنظیم سے نکلا؟سنسنی خیز انکشاف

datetime 21  جولائی  2018 |

کراچی(سی پی پی)کراچی سمیت اندرون سندھ دہشت گردی کی بڑی وارداتوں کا ماسٹر مائنڈ اور بلوچستان کے علاقے وڈھ میں دہشتگردی کا بیس کیمپ بنانے والا القاعدہ کا اہم رکن افغانستان میں مارا گیا۔ذرائع کے مطابق مارے گئے دہشت گرد کا نام علی مسعود فریدی عرف معاز تھا،

حساس ادارے اور سی ٹی ڈی حکام نے اس کے مارے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ معاز ڈیڑھ سے دوہفتے قبل افغانستان میں فائرنگ میں مارا گیا۔ مارے گئے دہشت گرد معاز کا تعلق القاعدہ سے تھا اور وہ تعلیم یافتہ تھا، معاز 5سال قبل گلستان جوہر میں ساتھی کی ہلاکت کے بعد کراچی سے فرار ہوگیا تھا۔ذرائع نے بتایا کہ معاز القاعدہ کے مطلوب دہشت گرد معیدالسلام کی ہلاکت کے بعد فرار ہوا تھا، کراچی سے فرار ہونے کے بعد اس نے بلوچستان میں وڈھ کو اپنا بیس کیمپ بنایا تھا۔معاز نے وہاں جنداللہ پاکستان کے نائب ثاقب اور القاعدہ کے حاجی بلوچ کے ساتھ نیٹ ورک بنایا تھا۔وڈھ میں داعش کے سوا تمام کالعدم تنظیموں کے دہشتگردوں کا ٹریننگ کیمپ بھی بنایا گیا تھا، وڈھ میں دہشتگردوں کو پناہ دیے جانے کے علاوہ انہیں خود کش جیکٹس اور بارود فراہم کیا جاتا تھا۔دو سال قبل خانپور میں عید الاضحی کے روز ناکام خود کش حملے کا ماسٹر مائنڈ تھا، دونوں خودکش حملہ آوروں کو جیکٹس سمیت وڈھ سے بھیجا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق شکارپور دھماکے کی منصوبہ بندی اور دہشتگردوں کو بھی یہیں سے بھیجا گیا تھا۔وڈھ میں آپریشن کے بعد معاز فرار ہوکر افغانستان چلا گیا تھا جبکہ اس کا ساتھی اور انتہائی مطلوب ثاقب حب میں حساس اداروں کی کارروائی میں مارا گیا تھا۔معاز کا پورا خاندان القاعدہ سے وابستہ تھا، اس کے چچا ایک یونیورسٹی میں اسپورٹس ہیڈ تھے جبکہ اس کے بھائی کو گزشتہ دنوں حساس ادارے کی مدد سے پولیس نے گرفتار کیا تھا، ان افراد نے گلشن اقبال میں گھر میں ہی بم بنانے کی فیکٹری بنا رکھی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…