اتوار‬‮ ، 05 اپریل‬‮ 2026 

سیکرٹری الیکشن کمیشن کے خدشات سچ ثابت ہو گئے عالمی طاقتیں نواز شریف کی مدد کیلئے کھل کر سامنے آگئیں، الیکشن کو سبوتاژ کرنے کیلئے مہم لانچ کر دی گئی، قومی اخبار کی رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات

datetime 21  جولائی  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سیکرٹری الیکشن کمیشن کے خدشات سچ بن کر سامنے آنے لگے، عالمی طاقتوں کی پاکستان کے خلاف سازش کھل کر سامنے آگئی، فورتھ جنریشن وارٹیکٹس کا سہارا لیکر پاکستان میں الیکشن سبوتاژ کرنے کیلئے بین الاقوامی میڈیا کے ذریعے پروپیگنڈہ مہم لانچ کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کے خدشات سچ بن کر سامنے آنے لگے ہیں

اور عالمی طاقتوں کی پاکستان کے خلاف سازش کھل کر سامنے آگئی ہے ۔ فورتھ جنریشن وار ٹیکٹس کا سہارا لیکر پاکستان میں الیکشن سبوتاژ کرنے کیلئے بین الاقوامی میڈیا کے ذریعے پروپیگنڈہ مہم لانچ کر دی گئی ہے جس میں الیکشن سے قبل ہی الیکشن کی ساکھ کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔ اس حوالے سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ پاکستان میں جب بھی عام انتخابات کا وقت آتا ہے تو مغربی میڈیا میں رپورٹس آنا شروع ہو جاتی ہیں۔ قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق برطانوی جریدے’’اکانومسٹ‘‘کا پاکستانی انتخابات کے بارے میں تازہ ترین مضمون ایک ایسی ہی کاوش نظر آتی ہے۔ جریدے کا کہنا ہے کہ چند دن بعد ہونیوالے عام انتخابات میں عمران خان کی فتح یقینی نظر آرہی ہے لیکن ایک بار پھر یہ رایتی میچ فکسنگ دکھائی دے رہی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کیلئے فتح کی راہ ہموار کرنے کا الزام اسٹیبلشمنٹ پر لگاتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ سروے ظاہر کر رہے ہیں کہ 25جولائی کو ہونیوالے انتخابات میں فتح پاکستان تحریک انصاف کو ملنے والی ہے اور عمران خان اگلے وزیراعظم ہونگے۔ نیویارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ پاکستان کے ریاستی ادارے انتخابی عمل میں مداخلت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں برطانوی اخبار گارڈین نے الزام لگایا ہے کہ پاکستان کا سب سے قابل اعتماد ادارہ ایک مخصوص سیاسی جماعتوں کو حکومت میں لانے کی کوشش کر رہا ہے۔ بلوم برگ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ریاستی اداروں نے الیکشن سے قبل پاکستانی میڈیا پر اپنی گرفت مضبوط کر لی ہے۔ الجزیرہ کے مطابق پاکستان کے عام انتخابات میں انجینئرڈ الیکشن کے سائے منڈلا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ بین الاقوامی میڈیا پر لانچ کئے گئے پروپیگنڈے کے حوالے سے معروف اینکر پرسن معید پیرزادہ نے بھی نجی ٹی وی چینل میں اسی قسم کے خدشات کا اظہار کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن (آخری حصہ)


ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…