ہفتہ‬‮ ، 04 اپریل‬‮ 2026 

شریف فیملی کیلئے انتہائی بری خبر آگئی لندن میں موجود تمام جائیداد برطانوی حکومت ضبط کر لے گی کیونکہ۔۔تفصیلات سامنے آگئیں ‎‎

datetime 20  جولائی  2018 |

لندن(آئی این پی/مانیٹرنگ ڈیسک )برطانیہ حکومت نے شریف فیملی کی اربوں مالیت کی جائیداد وں کیخلاف ایکشن لے لیا ہے اور باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔ خریداری سے متعلق ذرائع آمدن سے متعلق سوالات پوچھنا شروع کر دیئے ہیں ۔ برطانوی پارلیمنٹ نے ایک نیا قانون وضع کیا ہے جس کے تحت برطانوی حکوت غریب ممالک کے کرپٹ سیاستدانوں کی ذرائع آمدن کے بارے میں تحقیقات کر سکے گا ۔

برطانیہ نے کرپٹ سیاستدان کیخلاف طبل بجادیا ہے اور اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم غریب ممالک کے سیاستدانوں کو حرام کی کمائی سے جنت نہیں بنانے دیں گے ۔ برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے لندن اربوں ڈالر مالیت کی جائیدادوں سے متعلق پوچھ گچھ کی جائے گی ۔ جبکہعالمی ادارہ ٹرانسپرنسی نے بھی اپنی حالیہ رپورٹ میں برطانوی حکومت پر زور دیا ہے کہ پاکستان کے کرپٹ خاندان شریف فیملی سے ایون فیلڈ جائیداد بارے پوچھ گچھ کرے۔ برطانوی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق برطانیہ نے غریب ممالک کے کرپٹ سیاستدانوں کی ناجائز دولت کی اعلیٰ پیمانے پر تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ ایک اندازے کے مطابق غریب ممالک کے کرپٹ حکمران سالانہ90ارب ڈالر منی لانڈرنگ کے ذریعے برطانیہ میں دولت کے انبار لگاتے ہیں،اب برطانوی حکومت سے ناجائز طریقہ سے اکٹھی کرنے والی دولت بارے کرپٹ حکمرانوں سے وضاحت طلب کی جائے گی اور اس مقصد کیلئی(UWO)(غیراعلانیہ دولت آرڈر) قانون کا نفاذ کیا جارہا ہے جو اس ہفتے برطانیہ میں لاگو ہوجائے گا۔عام اندازے کے مطابق برطانیہ کے شہر لندن کے علاوہ دیگر شہروں میں کرپٹ حکمرانوں نے اربوں ڈالر مالیت کی جائیدادیں خرید رکھی ہیں ان کرپٹ حکمرانوں میں سرفہرست روس کے اشرافیہ طبقہ ہے۔ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے اپنی حالیہ رپورٹ میں ساڑھے چار ارب ڈالر کی جائیدادوں کی نشاندہی کی ہے جو حرام کی کمائی سے کرپٹ سیاستدانوں نے برطانیہ میں خریدی ہیں اور اب ان ناجائز جائیدادوں کی تحقیقات برطانوی قانون(UWO) کے تحت کی جائیگی۔نئے قانون کے تحت برطانوی حکومت کو اختیار دیا گیا ہے کہ کرپشن سے بنائی گئی جائیدادوں کو اپنے قبضہ میں کرے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن


ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…