اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

جیل میں قید نواز شریف آزاد نواز شریف سے زیادہ مضبوط ہو گیا تاج پوشی چاہنے والے جان لیں الیکشن میں ڈنڈا نہیں بیلٹ چلے گا، مشاہد حسین سیدبہت کچھ کہہ گئے

datetime 19  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آ ئی این پی) مسلم لیگ کے مرکزی رہنما مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے، نواز شریف جیل کی سلاخوں کے پیچھے اور زیادہ مضبوط ہیں، الیکشن جیت کر دکھائیں گے، نجی ٹی وی کے مطا بق جمعرات کو اینٹی رگنگ سیل قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مشاہد حسین سید نے کہا کہ عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے، کچھ عناصر الیکشن نہیں تاج پوشی چاہتے ہیں، کوئی سرکاری اہلکار یا محکمہ دھاندلی کی کوشش کرے گا

تو اسے بے نقاب کریں گے،مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ نون لیگ کی کامیابی میں سب سے بڑی رکاوٹ دھونس اور دھاندلی ہے، پاکستان کی قسمت کا فیصلہ کسی چھوٹے سے گروپ کو نہیں کرنے دیں گے۔انھوں نے کہا کہ قائد اعظم کے پاس فوج یا آئی ایس آئی نہیں تھی، ان کے پاس صرف کردار تھا۔مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ نواز شریف جیل کی سلاخوں کے پیچھے اور زیادہ مضبوط ہیں، الیکشن جیت کر دکھائیں گے، ووٹ کو عزت دو کے بیانیے کی گونج پورے ملک میں پھیل گئی ہے، فیصلہ ڈنڈے سے نہیں، بیلٹ سے ہو گا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…