بدھ‬‮ ، 22 اکتوبر‬‮ 2025 

سوشل میڈیا ویب سائٹس کے بعدمقبوضہ کشمیر میں 30پاکستانی اور سعودی چینلز پر پابندی عائد

datetime 19  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرینگر(آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں گورنر انتظامیہ نے مرکزی وزارت داخلہ کی ہدایت پر کشمیر وادی میں30 پاکستانی اور سعودی چینلز کی نشریات پر مکمل پابندی عائد کرنے کے احکامات صادر کردئیے حکم نامے پر عمل درآمد کرنے کیلئے ریاستی محکمہ داخلہ نے تمام ضلع ترقیاتی کمشنروں کو ضروری ہدایت دی ہے

جبکہ اس ضمن میں کیبل آپریٹرز کے نام ایک آرڈر بھی جاری کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں پہلے ہی 22سوشل میڈیا ویب سائٹس پر پابندی عائد ہے گورنر انتظامیہ نے مرکزی وزارت داخلہ کی ہدایت پر کشمیروادی میں تمام ضلع ترقیاتی کمشنروں کو پاکستان اور سعودی عرب کے تمام 30 چینلز کے خلاف ایکشن لینے کی ہدایات جاری کردیں گورنر انتظامیہ نے ہدایات اس خدشے کے پیش نظر جاری کہ ان چینلز سے نشر ہونیوالا مواد تشدد پر اکسانے کیساتھ ساتھ علاقے میں امن وامان کی صورتحال بھی خراب کرسکتا ہے مرکزی محکمہ داخلہ کے پرنسپل سیکرٹری آر کے گوئل ی جانب سے جاری حکم نامے میں تمام ڈپٹی کمشنرز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ہمیں اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ کشمیر میں چند کیبل آپریٹرز مخصوص ٹی وی چینلز کی نشریات کررہے ہیں جسکے لئے وزارت اطلاعات و نشریات کی طرف سے اجازت نہیں ہے حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ ان نشریات کو نشر کرنا نہ صرف جرم ہے بلکہ اس سے وادی میں پرتشدد واقعات بڑھنے اور امن و امان کی صورتحال خراب ہونے کا خدشہ ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…