بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

نوشہرہ کینٹ، پرویزخٹک کمر کے معائنہ اور ایم ار آئی کے بعد پشاور منتقل،حادثے میں مزید 6رہنما بھی زخمی ہوئے،تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 18  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نوشہرہ کینٹ (نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویزخٹک انتخابی جلسہ میں اسٹیج کرنے کے واقعہ کے بعد کمر کے معائنہ اور ایم ار آئی کے بعد پشاور منتقل کردیاگیا۔ڈاکٹرز نے پرویزخٹک کی صحت کو تسلی بخش قرار دے دیا۔ڈاکٹرز نے تین دنوں کے آرام کا مشورہ دے دیا۔تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان سمیت اہم سیاسی رہنماوں کی ٹیلی فون کے زریعے بیمار پرسی۔

جلدمکمل صحت یابی کے لیے دعا۔بق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویزخٹک پندرہ جولائی کو نوشہرہ کے قریب میاں عیسیٰ کے مقام پر انتخابی جلسہ کے دوران اسٹیج گرجانے سے چھ مقامی رہنماوں سمیت زخمی ہوئے تھے۔زرائع کے مطابق ڈاکٹرز کے مشورے پر سابق وزیراعلیٰ پرویزخٹک نے آپنی انتخابی مہم کے تمام جلسے اور مشاورتی مٹنگس ملتوع کردی۔دریں اثناء نوشہرہ انتظامیہ کا تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویزخٹک انتخابی جلسہ میں اسٹیج کرنے کے واقعہ کی بروقت اطلاع نہ دینے پر حلقہ پٹواری میاں عیسیٰ کو اظہار وجو ہ کا نوٹس جاری کردیا۔اے سی جہانگیرہ عادل افتخار نے تحریری حکم نامہ میں سابق وزیراعلیٰ پرویزخٹک کے نوشہرہ کی تحصیل جہانگیرہ کے علاقے میاں عیسیٰ میں انتخابی جلسہ کے دوران اسٹیج سے گر کرزخمی ہوگئے جس کی اطلاع میڈیا کے زرائع ضلعی انتظامیہ کو ملی جو کہ حلقہ پٹواری کی سراسر غفلت ہے پٹواری کے خلاف محکمانہ کاروائی کرنے کے لیے ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کو مراسلہ بھیج دے دیا۔تفصیلات کے مطابق نوشہرہ کے علاقے میاں عیسیٰ کے مقام پر مورخہ 15جولائی 2018کو تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویزخٹک امیدوار

قومی اسمبلی این اے 25 کی انتخابی مہم کے انتخابی جلسہ کے دوران اچانک اسٹیج گرجانے سے سابق وزیراعلیٰ پرویزخٹک سمیت چھ افراد معمولی زخمی ہوگئے ۔ سابق وزیراعلیٰ پرویزخٹک کے انتخابی جلسہ کے اسٹیج گرنے کی خبر میڈیا میں آنے کے بعد ضلعی انتظامیہ شدید برہم اے سی جہانگیرہ عادم افتخار نے فوری طور پر سرکاری مراسلہ نمبر505-08/24/ACJ/2018مورخہ 17جولائی2018ء

؁ جاری کیا جس میں اے سی جہانگیرہ نے پٹواری حلقہ میاں عیسیٰ اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کردیاکہ میڈیا میں خبر آنے کے باوجود ضلعی انتظامیہ اور تحصیل انتظامیہ کو سابق وزیراعلیٰ پرویزخٹک کے اسٹیج گرنے کا واقعہ کی اطلاع کیوں نہیں دی گئی۔مراسلہ میں حکم دیاگیا کہ ضلع نوشہرہ کا ہر پٹواری اپنے اپنے حلقے میں کارنر میٹنگ اور جلسوں کا پہلے اور بعد میں ڈپٹی کمشنر کو رپورٹ پیش کرے گا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…