جمعہ‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2026 

اسرائیل کو صیہونی ریاست قرار دینے کیلئے متنازع بل کو حتمی شکل دیدی گئی اسرائیلی پارلیمنٹ سے بل پاس ہوتے ہی وہاں آباد عربوں کیساتھ کیا سلوک کیا جائیگا؟تشویشناک خبر نے ہلچل مچا دی

datetime 17  جولائی  2018 |

مقبوضہ بیت المقدس(آئی این پی) اسرائیلی پارلیمنٹ نے اسرائیل کو صیہونی ریاست قرار دینے کیلئے متنازع بل کو حتمی شکل دے دی، مذکورہ بل کو قانونی درجہ ملنے کے ساتھ ہی عرب ممالک کے مسلمانوں کو بے دخل کردیا جائے گا، بل کے نکات تفریق کو ہوا دیں گے اور عربی زبان کی تنزلی کا باعث ہو گا، بل اسرائیل کی جمہوری قدروں کے منافی ہے۔

بین الاقوامی ذرائع کے مطابق اسرائیل کی پارلیمانی کمیٹی نے اسرائیل کو یہودیوں کے لیے باقاعدہ صیہونی ریاست کا قانونی درجہ دینے کے لیے متنازع بل کو حتمی شکل دے دی۔ حکومت کا کہنا ہے کہ بل کو جلد ہی قانونی درجہ حاصل ہو جائے گا تاہم ناقدین کا موقف ہے کہ مذکورہ بل کو قانونی درجہ ملنے کے ساتھ ہی عرب ممالک کے مسلمانوں کو بے دخل کردیا جائے گا اور اس طرح اسرائیل کی مجموعی آبادی محض 20 فیصد رہ جائے گی۔دوسری جانب اسرائیلیوں نے بل کو امیتازی قرار دیا ہے اور تل ابیب میں ہزاروں افراد نے احتجاجی ریلی نکالی۔اسرائیل کے صدر ریوین ریولین نے بھی بل کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے کہا کہ بل کے نکات تفریق کو ہوا دیں گے اور عربی زبان کی حیثیت میں تنزلی کا باعث بنیں گے۔اسرائیلی حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں کے مابین مشاورت کے دوران زبان سے متعلق مسئلے پر بعض خدشات کو ختم کرنے پر زور دیا گیا لیکن اسرائیل ڈیموکریسی انسٹیٹیٹوٹ نے خبردار کیا کہ بل اسرائیل کی جمہوری قدروں کے منافی ہے۔واضح رہے کہ رواں ہفتے بل پر ووٹ کا عمل شروع ہو گیا ہے جسے آئینی حدود میں لانے کے لیے بنیادی قانون کا نام دیا گیا، اگر بل پاس ہوجاتا ہے تو اسرائیل کی سپریم کورٹ میں چیلنج کیے جانے کا امکان ہے۔اسرائیل کے 1948 میں آزادی کے اعلامیے میں قوم کو بطور صیہونی ریاست کو جمہوری ریاست قرار دیا تاہم امکانات ہیں کہ بل کو آئین حیثیت حاصل ہو جائے گی۔ جمہوری اقدار کے تحفظ کے لیے سرگرم تنظیم کے سربراہ عامر فش نے کہا

کہ مذکورہ بل اسرائیلی جمہوری اقدار سے دستبرداری کے مترادف ہے۔انہوں خبردار کیا کہ بل پاس ہونے کی صورت میں کورٹ جائیں گے، بل اقلیتوں کے حقوق اور یہودی آبادیوں کے تعلقات کو سخت نقصان پہنچائے گا۔انہوں نے وضاحت پیش کی کہ خطے میں توازن برقرار رکھنے کے لیے یہودیت سے زیادہ جمہوری اقدار کو اہمیت دی جائے اور یہ امر قوم اور قومی عمل کا حصہ ہے۔اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے قسم کھائی تھی کہ اسرائیلی نظریہ جمہوریت انفرادی اور اقلیتوں کے حقوق کو اہمیت دیتا رہے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…