ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف پاکستانی ماڈل قندیل بلوچ کی آخری فون کال سامنے آ گئی۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پرمتنازع ویڈیوزکے باعث بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی معروف پاکستانی ماڈل قندیل بلوچ کی آخری فون کال سامنے آ گئی۔ کال بھارت سے کی گئی جس میں قندیل سے ویڈیو شوٹ سے متعلق معاملات طے کئے جا رہے ہیںاوراس کال میں قندیل بلوچ نے بھی ویڈیوشوٹ کے بارے اپنے مطالبات کی بات کررہی ہے ۔