اسلام آباد(این این آئی) پولیس اور پاکستان رینجرز کامختلف علاقوں میں گر ینڈ اور ٹا ر گٹیڈسر چ آ پر یشن،55 مشتبہ افراد کو حر است میں لیا گیا ،ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ و ایمو نیشن ، منشیا ت اور5مو ٹر سائیکل بدوں کا غذات قبضہ پولیس میں لیے گئے ۔ ایس ایس پی اسلام آ باد ساجد کیا نی نے کہا کہ سر چ آپر یشن کا مقصد اسلام آبا دمیں سکیورٹی کو فول پروف بنانا اور اسلام آباد کے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے تاکہ کوئی شرپسند اپنے مذموم مقصد میں کامیاب نہ ہو سکے۔تفصیلا ت کے مطا بق آئی جی اسلام آ باد کی خصوصی ہدایات پرسکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لئے ایس ایس پی اسلام آباد ساجد کیانی نے سرچنگ و کومنگ کا ایک جامع پلان تشکیل دے دیا ہے جس کے تحت اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن جا ری ہے۔ا س پلان کے مطابق گزشتہ روز پا کستا ن رینجر ز اور اسلام آ باد پو لیس کے افسران و جو انو ں نے تھا نہ سہا لہ ، کو رال ، نیلو ر ، کھنہ اور شہزاد ٹا ﺅ ن کے علا قوں میں سر چ آ پر یشن کیا ۔ دوران سر چنگ55 مشتبہ افراد کو حر است میں لیا گیا ۔ ملزمان کے قبضہ سے 05 موٹر سائیکلز بد وں کا غذات،ایک عدد رائفل ، ایک عدد پسٹل معہ ایمو نیشن ، ایک کلو 275گر ام چرس بر آمد کرلی ہے۔ مشتبہ افراد سے تحقیقا ت جا ری ہیں ۔ ایس ایس پی اسلام آ باد نے کہا کہ سر چ آ پر یشن کا مقصد اسلام آبا دمیں سکیورٹی کو فول پروف بنانا اور اسلام آباد کے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے تاکہ کوئی شرپسند اپنے مذموم مقصد میں کامیاب نہ ہو سکے۔انہوں نے تمام شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے علاقوں میں کہیں بھی کوئی مشکوک سرگرمی یا کوئی مشکوک شخص دیکھیں تو فوراً اسلام آباد پولیس کو اطلاع دیں۔ایس ایس پی اسلام آباد نے مزید کہا کہ شہریو ں کے تعاون کے بغیر شہر کی سکیورٹی کو بہتر بنانا ممکن نہیں ۔
رینجرز اسلام آباد میں بھی حرکت میں آگئے،دھڑا دھڑ گرفتاریاں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پیٹرول سبسڈی اسکیم سے فائدہ اٹھانے والوں کیلئے اہم اعلان
-
ایرانی ریال کے پاکستانی روپے میں ریٹ نے سب کو حیران کردیا، نئی قیمت سامنے آگئی
-
یکم جولائی 2027 سے گیس سلیب ختم، یکساں ٹیرف کے نفاذ کی تیاری مکمل
-
پاسپورٹ، قومی شناختی کارڈ اور اسلحہ لائسنس بنوانے والوں کی بڑی پریشانی ختم
-
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی
-
انکل کو جیل میں رکھا جائے جب تک وہ بوڑھا نہ ہوجائے؛ زیادتی کی شکار بچی کا جج سے مطالبہ
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید کمی
-
افغانوں کے منسوخ کارڈ بحالی کیلیے 12 کروڑ لینے والا اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا گرفتار
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)
-
زلزلے کے باعث زمین لرز اٹھی، شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے
-
آئی فون 18 پرو میکس پر پاکستان میں کتنا ٹیکس دینا ہوگا؟ نئی تفصیل آگئی
-
لاہور میں باپ اور بھائیوں کے ہاتھوں بیٹی کے قتل کیس میں لرزہ خیز انکشافات
-
پشاور: خاتون ڈاکٹر نے ہنی ٹریپ کرکے افغان شہری کو قتل کردیا



















































