جمعہ‬‮ ، 18 اپریل‬‮ 2025 

پاک چین اقتصادی راہداری،اسفندیارولی کی بڑی کامیابی،وزیراعظم نے احکامات جاری کردیئے

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیراعظم محمد نواز شریف نے چین پاکستان راہداری منصوبے کے حوالے سے عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی کو مطمئن کر دیا ہے اور اس منصوبے کے مغربی روٹ کو ہائی وے کے بجائے موٹر وے میں تبدیل کر نے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں جبکہ اسفند یار ولی نے کہاہے کہ فاٹا میں سڑک بننے سے وہاں کے معدنیات سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے ¾جمعرات کو افغانستان کے دورے پر جارہے ہیں . مل بیٹھنے سے اعتماد پیدا ہوگا . قومی ایکشن پر اس طرح عملدر آمد نہیں ہو رہا ہے جیسا ہوناچاہیے تھا ۔وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اسفند یار ولی نے کہاکہ میڈیا وزیراعظم سے ملاقات ہوئی جس میں ان کے ساتھ لنچ بھی کیا ملاقات میں چین پاکستان راہداری بارے تفصیلی بات چیت ہوئی وزیر اعظم نے اس راہداری کے مغربی روٹ کی سنگل ہائی وے کو موٹر وے میں تبدیل کر نے کاحکم دیا ہے جبکہ انڈسٹریز ژون کے بار ے میں وزیر اعظم اپنے پیرس کے دورے کے بعد آگاہ کرینگے۔انہوںنے کہاکہ چین کو سنکیانگ میں جو مسئلہ درپیش ہے ہمیں وہی مسئلہ فاٹا میں ہے چین کو جو مسئلہ تبت میں تھا وہ ہمیں بلوچستان میں ہے۔انہوںنے کہاکہ ایک سڑک پورے فاٹا سے گزر جائے تو وہاں موجود ملک کے 80فیصد معدنیات سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو فنڈز پیدا کر نے کا طریقہ آتا ہے کمیٹی کی سفارشات کے بعد تمام جماعتوں کو بلا کر اس حوالے سے اعتماد میں لیا جائے ۔اسفند یار ولی نے کہاکہ آئی ڈی پیز کی واپسی کا عمل سست ہے اگر یہاں کسان پیکج دیا جاتا ہے تو فاٹا میں بھی سود سے پاک قرضے دئیے جانے چاہئیں قبائلی علاقوں میں سکو ل اور ہسپتال تباہ ہو چکے ہیں جنہیں بنانے کی ضرورت ہے ایک سوال کے جواب میںانہوں نے بتایا کہ افغان حکومت کی دعوت پر ہم جمعرات کو افغانستان جارہے ہیں دونوں ملکوں کے امن ایک دوسرے سے مشروط ہے اگر بڑے لوگ مل بیٹھیں گے تو اعتماد پیدا ہوگا۔افغان حکومت نے ہمیں یہ نہیںبتایا کہ اس دورے کا ایجنڈا کیا ہے صرف اس لئے بلایا ہے کہ ہم متعلقہ فریق ہیں ایک اور سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ قومی ایکشن پلان پر عملدر آمد اس طرح نہیں ہورہا جس طرح ہونا چاہیے تھا ۔جو جماعت بھی اسٹیبلشمنٹ کے خلاف بات کرے اسے بد نام کیا جاتا ہے یہ پاکستان کی روایت ہے ہماری کوشش ہے کہ پاک افغان تناﺅ میں کمی ہو سابق صدر آصف علی زر داری کی بریت کے فیصلے پر انہوںنے کہاکہ میں نے آصف علی زر داری کو مبارکباد دی ہے ان مقدمات میں حق اور پیسہ دونوں ضائع ہوئے ۔



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…