لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ خیبر پختوانخواہ میں جس طرح کا کام کر رہے ہیں آئندہ عام انتخابات کےلئے انتخابی مہم چلانے کی بھی ضرور نہیں پڑے گی ،قائد اعظم اور علامہ اقبال نے جس پاکستان کا خواب دیکھا تھا موجودہ پاکستان وہ نہیں ،اگر یہی پاکستان بننا تھا تو بہتر تھا نہ بنتا ،500خاندان اس ملک کو کھا رہے ہیں اور پاکستانیوں کا خون چوس رہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہو رمیں یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر چوہدری محمد سرور ، عبد العلیم خان ، عمر سرفرازچیمہ ، ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔ عمران خان نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے وہ پاکستان بنانا ہے جو بننا تھا لیکن بد قسمتی سے نہیں بن سکا کیونکہ اگر یہی پاکستان بننا تھا تو اس سے بہتر تھاکہ نہ بنتا ۔ قائد اعظم اور علامہ اقبال نے جس پاکستان کا خواب دیکھا تھا موجودہ پاکستان وہ نہیں ۔ قائد اعظم نے فلاحی ریاست کا خواب دیکھا تھا لیکن آج پانچ سو خاندان اس ملک کو کھا رہے ہیں ۔ پاکستانیوں کا خون چوس رہے ہیں ۔ دو سال میں بیرون ممالک میں400ارب کی جائیدادیں خریدی گئی ہیں ۔ بیرون ممالک جانوروں کو وہ حقوق ملتے ہیں جو یہاں انسانوں کو بھی نہیں ملتے ۔ خیبر پختوانخواہ میں بے سہارا بچوں ، یتیموں، بیواﺅںکی ذمہ داری حکومت نے لی ہے ۔ پاکستان گلوبل وارمنگ میںسب سے زیادہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں شامل ہے ۔ ہم خیبر پختونخوا ہ کے مستقبل کا سوچ رہے ہیں۔ 2018 تک ایک ارب 20 کروڑدرخت لگائیں گے، خیبر پختونخوا میں غربت ختم کرنے کی پالیسیاں بھی بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختوانخواہ میںجتنا کام کر رہے ہیں ہمیںمزید ایک یا ڈیڑھ سال کام کرنے کی ضرورت ہے اور اس کے بعد پورا یقین ہے کہ ہمیں آئندہ عام انتخاب کے لئے انتخابی مہم چلانے کی بھی ضرورت نہیںپڑے گی ۔ انہوں نے کہا کہ جب قوم ظلم کے خلاف آواز بلند نہیں کرتی تو وہاں ظلم ہوتا رہتا ہے ۔ ہم نے بھی نا انصافیوں کے خلاف آواز اٹھائی اور 126روز تک پر امن دھرنا دیا ۔جب ہمیں انصاف نہیں ملے گا تو پھر ہم پھر سڑکوں پر احتجاج کی سیاست کیوں نہ کریں ۔انہوں نے کہا کہ ہر معاشرے میں دو طبقات ہوتے ہین جن میں ایک بزدل اور ایک خود غرض ہوتا ہے ۔ہمارے معاشرے کو اپنے مستقبل کے لئے آواز کو بلند کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہاں سیاسی جماعتوں میں بادشاہ کا فرمان چلتا ہے اور پھر اس پر من و عن عمل ہوتا ہے ۔ پی ٹی آئی واحد سیاسی جماعت ہے جس میں ہر بات پر بحث ہوتی ہے اور باہمی رائے کا احترام کیا جاتا ہے ۔ ہم پارٹی میں دوبارہ انتخابات کرائیں گے اور اس سے پہلے ممبر سازی کی جائے گی ۔ اس کے بعد تحریک انصاف ایک ادارہ بن جائے گی ۔ ہم نے گزشتہ غلطیوں سے سیکھا ہے ۔ ہم تحریک انصاف کو ایسی جماعت بنائیں گے کہ کوئی اسے شکست نہیں دے سکے گا ۔ انہوںنے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے صرف بری معیشت سے تباہ نہیں ہوتے بلکہ اخلاقیات کے مرنے سے بھی تباہ ہو تے ہیں ۔ کامیابی صرف تقریر کرنے سے نہیں ہوتی بلکہ یہ دیکھنا ہے کہ آپ نے اہم اقدامات کے لئے خود کو منظم کیسے کرنا ہے ۔ آپ بڑے عہدوں کے قابل بھی ہیںیا صرف شوق رکھتے ہیں ۔ عہدہ ملنے کے بعد انسان ایکسپوز ہو جاتا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جوڈیشل کمیشن کا قصورنہیں، قوم بے حس ہو چکی ہے۔جس طرح جوڈیشل کمیشن نے فیصلہ دیا، دنیا کے کسی ملک میں ایسا فیصلہ نہیں ہوا ہو گا۔
خیبر پختوانخواہ میں جس طرح کام کر رہے ہیں آئندہ عام انتخابات کےلئے انتخابی مہم چلانے کی بھی ضرور نہیں پڑےگی‘ عمران خان کا دعویٰ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
موبائل ایپ سے سستا پیٹرول حاصل کرنے کا طریقہ اور شرائط سامنے آگئیں
-
ہماری کمپنی کے 22 کروڑ ڈالر واجبات ادا کیے جائیں، چین کا مبینہ مطالبہ
-
خاتون ٹک ٹاکر سے مبینہ زیادتی کی کوشش، حکیم شہزاد لوہا پاڑ گرفتار
-
پنجاب میں 94 غیر قانونی اور جعلی یونیورسٹیاں، فہرست سامنے آ گئی
-
ایٹمی ہتھیاروں کا استعمال کیا تو نقشے سے مٹا دیں گے، چینی تجزیہ کار کی اسرائیل کو وارننگ
-
’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘
-
55 سالہ خاتون نے 25 سالہ شخص کو 2 ارب روپے تحفے میں دیکر اس سے شادی کرلی
-
سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد بڑی کمی
-
ایرانی ریال کی قدر میں جنگ کے باوجود بڑا اضافہ، وجہ سامنے آگئی
-
بابا وانگا کی خوفناک پیشگوئیاں! حقیقت یا افواہ؟
-
سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی سعودیہ نے پاکستانی مسا فروں کیلئے اہم فیچرمتعارف کرادیا
-
سڑک اچانک پھٹی، کار خاتون ڈرائیور سمیت دھنس گئی!
-
پیٹرول پر رعایت حاصل کرنے کا طریقہ کار سامنے آگیا
-
عوام کے لیے بڑی خبر: نئی طرح کے میٹر متعارف کروانے کا فیصلہ



















































