لاہور(نیوزڈیسک)الیکشن ٹریبونل نے تحریک انصاف کی قومی اسمبلی کے حلقہ 118 میں مبینہ دھاندلی کیخلاف دائر انتخابی عذر داری مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھاندلی کے شواہد نہیں ملے ،تحریک انصاف کے امیدوار حامد زمان نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تفصیلی فیصلہ آنے کے بعد سپریم کورٹ سے رجوع کرنے یا نہ کرنے بارے حتمی اعلان کیا جائے گا تاہم ایسا لگتا ہے کہ فیصلہ کہیں سے لکھا ہوا آیا ،اگر جسٹس (ر)کاظم ملک کو تبدیل نہ کیا جاتا تو اس حلقے میں بھی این اے 122طرز کا فیصلہ یقینی تھا ۔الیکشن ٹربیونل لاہور کے جج جسٹس (ر) رشید قمر نے این اے 118میں مبینہ دھاندلی کیس کا محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار حامد زمان کامیاب امیدوار ملک ریاض کے خلاف دھاندلی کے شواہد پیش نہیں کر سکے ۔ ٹربیونل نے اپنے فیصلے میں مزید کہا کہ انتخاب میں291ووٹوں کی ڈبل کاسٹنگ کا معاملہ سامنے آیا ،الیکشن کمیشن ان کوتاہیوں کی انکوائری کرے اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کرے ۔الیکشن ٹربیونل نے پی ٹی آئی کے امیدوار حامد زمان کی طرف سے مسلم لیگ (ن) کے کامیاب امیدوار ملک ریاض کے خلاف دائر انتخابی عذر داری مسترد کر دی ۔الیکشن ٹربیونل کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ دھاندلی کے شواہد نہیں ملے ۔الیکشن کمیشن ڈبل ووٹ کاسٹ ہونے کی انکوائری کرے ۔ فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن)کے رہنماملک ریاض نے کہا کہ یہ میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کے شیر کی جیت ہے ،یہ حق سچ اور جمہوریت کی فتح ہے اور اس فیصلے نے 2013ءکے عام انتخابات کے شفاف نتائج پر مہر ثبت کر دی ہے۔ پی ٹی آئی نے بغیر ثبوتوں کے الزامات عائد کئے ۔ مجھے مخالف امیدوار پر 60ہزار ووٹوں کی برتری حاصل تھی ۔ ایک لاکھ 40ہزار ووٹروں نے شیر کے نشان پر مہر لگا کر مجھے کامیاب کرایا تھا ۔حق میں فیصلہ آنے سے پی ٹی آئی کی سیاست کا خاتمہ ہو گیا ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے عام انتخابات میں پی ٹی آئی کو عبرتناک شکست دی تھی اور آج بھی مخالفین کو اسی عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ تحریک انصاف کے رہنماحامد زمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن ٹریبونل کے جج جسٹس (ر) کاظم ملک کے تبدیل ہونے پر تحفظات تھے اور فیصلے سے ایسا لگ رہا ہے کہ یہ کہیں سے لکھا ہوا ہے آیا ہے۔اگر موجودہ الیکشن ٹربیونل کے جج کی بجائے کاظم ملک جج ہوتے تو 99فیصد یقین تھاکہ یہاں بھی این اے 122والا فیصلہ آنا تھا کیونکہ این اے 118میں ہونے والی بے ضابطگیاں این اے 122سے بھی زیادہ تھیں ۔انہوں نے کہا کہ تفصیلی فیصلہ آنے کے بعد سپریم کورٹ سے رجوع کرنے یا نہ کرنے بارے حتمی اعلان کیا جائے گا ۔ قبل ازیں فیصلہ سنائے جانے سے قبل ہی مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کی ایک بڑی تعداد الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر جمع ہو کر اپنی اپنی قیادت کے حق میں اور مخالف قیادت کےخلاف نعرے بازی کرتی رہی ۔ کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے بچنے کے لئے پولیس کی بھاری نفری تعینات بھی رہی ۔حق میں فیصلہ آنے کی خوشی میں (ن) لیگ کے کارکنوں نے اپنی قیادت اور ملک ریاض کے حق میں زبردست نعرے بازی کی اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیںجبکہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکن مایوسی کے عالم میں گھروں کو لوٹ گئے ۔
الیکشن ٹریبونل نے پی ٹی آئی کی این اے 118 میں مبینہ دھاندلی کیخلاف دائر انتخابی عذر داری مسترد کردی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پانچ سو ڈالر
-
وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کردیا
-
لیگی ایم پی اے کا اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کا معاملہ! اصل کہانی سامنے آگئی
-
ٹرمپ نے ایران پر حملہ آخری لمحے میں کیوں روکا؟ اسرائیلی صحافی نے خفیہ وجہ بتا دی
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن کمی
-
اداکارہ مومنہ اقبال لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ کی جانب سے ہراساں کرنے کے تمام ثبوت سامنے لے آئیں
-
پاکستان اور آئی ایم ایف بجٹ مذاکرات، پیٹرولیم لیوی 100 روپے فی لیٹر تک جانے کا امکان
-
ملک بھر میں سونےکی قیمت میں بڑا اضافہ
-
مسجد حملہ؛ ملزم کی والدہ نے ڈھائی گھنٹے پہلے پولیس کو آگاہ کردیا تھا؛ ہولناک حقائق
-
موبائل صارفین بیلنس کٹوتی سے کیسے محفوظ رہیں؟ بالکل مفت اور آسان طریقہ
-
بالائی علاقوں میں مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ داخل، تیز بارشوں کی پیشگوئی
-
عمران خان کی کانسٹی ٹیوشن ٹاور میں کروڑوں روپے کی 2جائیدادیں نکل آئیں
-
بھارت کی ابھرتی ہوئی پنجابی گلوکارہ شادی سے انکار پرہلاک، لاش نہر سے برآمد
-
ایران امریکا مذاکرات کا اعلان،عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی



















































