اسلام آباد(نیوز ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) اور نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے پارلیمانی کمیٹی کو بتایا ہے کہ 2018 کے عام انتخابات کے لیے ووٹرز کی بائیومیٹرک تصدیق، الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال اور اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ووٹ دینے کی سہولت فراہم کرنا ممکن نہیں۔ذرائع نے قومی اخبار کو بتایا ہے کہ انتخابی اصلاحات کے لیے پارلیمانی کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کے اِن کیمرہ اجلاس میں نادرا حکام نے الیکشن کے دوران ووٹرز کی آن لائن یا آف لائن تصدیق کی صورت میں متعدد بار اپنے ڈیٹا کی سیکیورٹی کے سوالات اٹھائے ہیں۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ای سی پی حکام نے کمیٹی کے سربراہ وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی زاہد حامد کی موجودگی میں اراکین کو بتایا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ دینے کی سہولت فراہم کرنے کے لیے 4 ممالک میں کی جانے والی فرضی کوششیں متعدد تکنیکی اور قانونی وجوہات کی وجہ سے ناکام ہوچکی ہیں۔ای سی پی حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ بیرون ملک ووٹنگ کی سہولت فراہم کرنے کے لیے 7 ایمبیسیز، ہائی کمیشنز اور سفارت خانوں میں فرضی ووٹنگ کروائی گئی، جس میں صرف غیر ملکی مشنز پر موجود ملازمین کو پوسٹل بیلٹ اور ٹیلیفون ووٹنگ کے ذریعے فرضی امیدوار کو ووٹ دینے کے لیے کہا گیا تھا۔تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیلی فون کے ذریعے سے ایک بھی ووٹ نہیں ڈالا گیا جبکہ پوسٹل بیلٹ کے ذریعے دیئے جانے والے ووٹ ای سی پی کے اسلام آباد میں قائم دفتر کو 6 سے 14 روز کی تاخیر سے موصول ہوئے۔فرضی پولنگ سعودی عرب کے شہر ریاض کی پاکستانی ایمبیسی، برطانیہ میں قائم پاکستانی ہائی کمیشن، عرب امارت کے شہر دبئی، امریکی شہر نیویارک، برطانیہ کے شہر مانچسٹر، بیک فورڈ اور گلاسکو میں موجود پاکستانی سفارت خانے میں کروائے گئے تھے۔خیال رہے کہ اس فرضی پولنگ کے دوران ای سی پی کو 67 پوسٹل بیلٹس کی وصولی میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا جبکہ صرف سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی تعداد اٹھارہ لاکھ ہے۔ای سی پی نے کمیٹی کو ایک اور مسئلے کی جانب نشاندہی کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستانیوں کو بیلٹ پیپر ای میل کے ذریعے بھجوائے گئے تھے جبکہ اوورسیز پاکستانیوں کی اکثریت مزدور ہے جن کو ای میل تک رسائی حاصل نہیں ہے۔کمیٹی کو بتایا گیا کہ سمندر پار پاکستانیوں کے قومی شناختی کارڈ پر موجود پتے پر بیلٹ پیپر بھجوانے میں تکنیکی مسائل کا سامنا ہے۔اس سے قبل کمیٹی کو بتایا گیا تھا کہ گذشتہ ایک سال سے ہندوستان بھی متعدد تکنیکی اور قانونی وجوہات کی وجہ سے سمندر پار اپنے شہریوں کے لیے ووٹنگ کی سہولت فراہم نہیں کر پارہا۔اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے زاہد حامد نے کہا کہ ’ہم نے الیکشن کی اصلاحات کے حوالے سے 13ویں آئینی ترمیم کو آخری شکل دے دی ہے۔زاہد حامد کا کہنا تھا کہ نادرا نے الیکشن کے لیے بائیومیٹرک تصدیق کا نظام متعارف کروانے میں سیکیورٹی خدشات کا اظہار کیا ہے تاہم اس حوالے سے کمیٹی اپنی فائنل رپورٹ دو ہفتوں میں جاری کرے گی۔
انتخابات 2018: ‘اوورسیز ووٹ نہیں دے سکیں گے
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
آزادکشمیر میں خفیہ اطلاعات پر ہونیوالے آپریشن کے دوران ساتھیوں سمیت مارا جانے والا ’ ...
-
’’اپنا میٹر اپنی ریڈنگ‘‘ اووربلنگ کے خاتمے کیلیے حکومت کی نئی اسکیم
-
ڈاکٹر عبدالقدیر ایٹمی پاکستان کے خالق ہیں نہ قومی ہیرو ،رانا ثناء اللہ کا محسن ...
-
‘اپنی حدود میں رہیں، کامران اکمل کا بابر کے والد پر جوابی ” زبانی چھکا” ...
-
“یہ ہمارے بیگ اٹھاتا تھا” نعمان نیاز اور شعیب اختر ایک مرتبہ پھر آمنے سامنے
-
گرمی سے تنگ لودھراں کا نوجوان گھر والوں سے کھاد اور سپرے کے پیسے لے ...
-
تنخواہ دار طبقے کو بڑاریلیف،سیلری پر ٹیکس میں بڑی کمی کا امکان
-
” معاہدے ہو جاتے ہیں، سسٹم نہیں آتے” بھارتی ایئر چیف نے شکست کا اعتراف ...
-
9 مئی کیس میں بڑی پیش رفت، سزا یافتہ پی ٹی آئی ایم این اے ...
-
فضائیہ کی ذلت کے بعد اگلے حملے میں بھارت کا اپنی بحریہ کو آگے کرنے ...
-
نان فائلرز پر سخت وار: بینکوں سے کیش نکالنے پر ودہولڈنگ ٹیکس دوگنا کرنے کی ...
-
روس نے بھارت کی مغرب نوازی کو بے نقاب کردیا، پاکستان کی امن پالیسیوں کی ...
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
آزادکشمیر میں خفیہ اطلاعات پر ہونیوالے آپریشن کے دوران ساتھیوں سمیت مارا جانے والا ’ زرنوش نسیم ‘...
-
’’اپنا میٹر اپنی ریڈنگ‘‘ اووربلنگ کے خاتمے کیلیے حکومت کی نئی اسکیم
-
ڈاکٹر عبدالقدیر ایٹمی پاکستان کے خالق ہیں نہ قومی ہیرو ،رانا ثناء اللہ کا محسن پاکستان ماننے سے انکا...
-
‘اپنی حدود میں رہیں، کامران اکمل کا بابر کے والد پر جوابی ” زبانی چھکا” “
-
“یہ ہمارے بیگ اٹھاتا تھا” نعمان نیاز اور شعیب اختر ایک مرتبہ پھر آمنے سامنے
-
گرمی سے تنگ لودھراں کا نوجوان گھر والوں سے کھاد اور سپرے کے پیسے لے کر مری سیر کو نکل گیا
-
تنخواہ دار طبقے کو بڑاریلیف،سیلری پر ٹیکس میں بڑی کمی کا امکان
-
” معاہدے ہو جاتے ہیں، سسٹم نہیں آتے” بھارتی ایئر چیف نے شکست کا اعتراف کرلیا
-
9 مئی کیس میں بڑی پیش رفت، سزا یافتہ پی ٹی آئی ایم این اے کو فوری گرفتار کرنے کا حکم
-
فضائیہ کی ذلت کے بعد اگلے حملے میں بھارت کا اپنی بحریہ کو آگے کرنے کا اعلان
-
نان فائلرز پر سخت وار: بینکوں سے کیش نکالنے پر ودہولڈنگ ٹیکس دوگنا کرنے کی تجویز
-
روس نے بھارت کی مغرب نوازی کو بے نقاب کردیا، پاکستان کی امن پالیسیوں کی تعریف
-
بھارت خطے میں تنہا ہونے لگا؛ اثر و رسوخ بڑھانے کیلئے افغان شہریوں کیلیے نیا ویزا سسٹم متعارف
-
بابراعظم سڑک پر نوجوان مداحوں سے الجھ پڑے، ویڈیو وائرل