منگل‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2026 

ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ قومی اعزازات کی فہرست میں شامل کیوں نہ ہوسکے؟ وجہ سامنے آگئی

datetime 21  اگست‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ کو

رواں برس بھی قومی اعزازات نہ ملنے کے معاملے کی ممکنہ وجہ سامنے آگئی ہے۔

ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ کا شمار پاکستان کی فلم اور ٹی وی انڈسٹری کے نمایاں فنکاروں میں ہوتا ہے۔ دونوں نے کئی کامیاب ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کا اظہار کیا، جبکہ انہیں پاکستان سمیت بیرون ملک بھی مختلف ایوارڈز سے نوازا جاچکا ہے۔ تاہم قومی سطح پر بڑے اعزاز سے تاحال محروم ہیں۔

رپورٹ کے مطابق رواں سال جاری ہونے والی قومی اعزازات کی فہرست میں بھی دونوں فنکاروں کے نام شامل نہیں تھے۔ دوسری جانب ان کے بعض ہم عصر اور نسبتاً کم عمر فنکار، جن میں مہوش حیات اور سجل علی شامل ہیں، ماضی میں قومی اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔

اس معاملے پر سندھ کے وزیر ثقافت ذوالفقار علی شاہ کی جانب سے اہم بیان سامنے آیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سندھ حکومت نے ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ کے نام قومی اعزاز کے لیے تجویز کیے تھے، تاہم وفاقی حکومت کی جانب سے ان ناموں کی منظوری نہیں دی گئی۔

یہ انکشاف ایک ایسی تقریب کے دوران سامنے آیا جہاں فہد مصطفیٰ کے والد اور معروف اداکار صلاح الدین تونیو بھی موجود تھے۔

وزیر ثقافت کے بیان کے بعد سوشل میڈیا پر بھی اس معاملے پر بحث شروع ہوگئی ہے۔ متعدد صارفین کا کہنا ہے کہ ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ نے پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کے لیے نمایاں خدمات انجام دی ہیں، اس لیے انہیں قومی اعزاز سے نوازا جانا چاہیے۔

بعض سوشل میڈیا صارفین نے دونوں فنکاروں کو قومی سطح کے اعزاز کا مستحق قرار دیتے ہوئے سوال اٹھایا کہ ان کی خدمات کے باوجود انہیں اب تک اس اعزاز سے کیوں محروم رکھا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…