ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سنی لیونی کا ہمشکل اے آئی روبوٹ متعارف

datetime 17  جنوری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی)بالی ووڈ اداکارہ سنی لیونی کی آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی)کا آفیشل روبوٹ متعارف کرا دیا گیا ہے جس کے بعد وہ بھارت کی پہلی شخصیت بن گئی ہیں جس کی اے آئی کاپی متعارف ہوئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سنی لیونی کی ہمشکل روبوٹ بھارتی اے آئی ٹیکنالوجی کمپنی کاموٹو نے متعارف کرائی ہے، اس کمپنی نے پہلے بھی کئی سوشل میڈیا شخصیات، اسپورٹس شخصیات اور کاروباری شخصیات کے اے آئی روبوٹس متعارف کروائے ہیں۔

سنی لیونی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے اے آئی روبوٹ کی ویڈیو پوسٹ کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ روبوٹ بالکل اداکارہ سنی لیونی جیسی ہے لیکن روبوٹ کی آواز اداکارہ سے مختلف ہے، جس سے یہ واضح ہورہا ہے کہ یہ اصلی سنی لیونی نہیں بلکہ ان کی مصنوعی ہمشکل روبوٹ ہیں۔ویڈیو میں سنی لیونی کی اے آئی روبوٹ نے کہا کہ میں اے آئی سے تیار شدہ روبوٹ ہوں اور میرا کام مداحوں کے سوالوں کے جواب دینا ہے۔

دوسری جانب روبوٹ تیار کرنے والی کمپنی نے سنی لیونی کی اے آئی کاپی کا چیٹ بوٹ بھی تیار کرلیا ہے، اب دنیا بھر میں موجود مداح کسی بھی وقت سنی لیونی کی روبوٹ سے بات کرسکتے ہیں اور اداکارہ کی روبوٹ فوری طور پر مداحوں کو جواب دے گی۔اس کے علاوہ مداح سنی لیونی کی روبوٹ کو آڈیو کال بھی کرسکتے ہیں لیکن اس کے لیے مداح کو ماہانہ کچھ رقم کی ادائیگی کرنی ہوگی۔



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…