جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

صحیفہ جبار کا اپنے شوہر کے کلاس فیلو کیساتھ تعلقات کا انکشاف

datetime 21  دسمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان کی معروف ماڈل و اداکارہ صحیفہ جبار نے انکشاف کیا ہے کہ وہ شادی سے قبل اپنے شوہر کے کلاس فیلو کے ساتھ تعلقات میں تھیں لیکن بعد میں اْن کا بریک اَپ ہوگیا تھا۔صحیفہ جبار نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں اْنہوں نے شادی سے پہلے اپنے سابق بوائے فرینڈز کے حوالے سے کْھل کر بات کی۔اداکارہ نے کہا کہ ”میں شادی سے پہلے اپنے شوہر کے کلاس فیلو کو ڈیٹ کررہی تھی لیکن اْس شخص نے میرے ساتھ بیوفائی کی، مجھے دھوکا دیا اور میں ایک سال تک غم میں رہی”۔

اْنہوں نے کہا کہ ”شادی سے پہلے میرے کئی بوائے فرینڈز تھے، میرے تمام سابق بوائے فرینڈز نے میری شادی کے بعد شادیاں کیں اور میں نے اپنے ہر سابق بوائے فرینڈ کی شادی میں شرکت کی لیکن میری شادی میں میرے کسی بھی سابق بوائے فرینڈ نے شرکت نہیں کی تھی”۔صحیفہ جبار نے کہا کہ ”میں اپنے تمام سابق بوائے فرینڈز کی بیویوں سے زیادہ خوبصورت ہوں اور میں سب کی شادیوں میں اچھے سے تیار ہوکر گئی تھی”۔ماڈل نے مزید کہا کہ ”ایک بار، میں نے اپنے سابق بوائے فرینڈ کی شادی پر جاکر اْسے گلے لگا کر شادی کی مبارکباد دی اور اْس شادی کے لیے میری ٹیم نے مجھے تیار کرکے بھیجا تھا”۔واضح رہے کہ صحیفہ جبار خٹک نے 6 دسمبر 2017 کو اپنے دیرینہ دوست خواجہ خضر حسین سے شادی کی تھی۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…