منگل‬‮ ، 28 جنوری‬‮ 2025 

غرقاب اوشین گیٹ ٹائٹن آبدوز پر فلم بنانے کی تیاری

datetime 4  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی)بحر اوقیانوس میں ٹائی ٹینک کا ملبہ دیکھنے کیلئے سمندر کی تہہ میں جانے والی اوشین گیٹ ٹائٹن آبدوز پر فلم بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹائی ٹینک کا ملبہ دیکھنے کیلئے گہرے پانی میں اتری اوشین گیٹ کمپنی کی ٹائٹن آبدوز کو تو سب ہی جانتے ہیں، اس آبدوز میں 5 سیاح سوار تھے جس میں دو پاکستانی باپ بیٹا بھی شامل تھے، رابطہ منقطع ہونے کی وجہ سے ٹائی ٹینک کے ملبے کے قریب ہی ٹائٹن آبدوز کو حادثہ پیش آیا تھا بعد ازاں ٹائٹن کا ملبہ ٹائی ٹینک کے ملبے کے قریب ہی پایا گیا تھا۔

تاہم اب بتایا جارہا ہے کہ ٹائٹن آبدوز پر فلم بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جسے فی الحال Salvaged کہا جارہا ہے فلم کے پروڈیوسر ای برائن ڈوبنز ہیں، پروڈیوسر ای برائن ڈوبنز مائنڈ رائیوٹ انٹرٹینمنٹ کمپنی کے ساتھ وابستہ ہیں جو اس سے قبل بھی اوشین گیٹ کے مشن ڈائریکٹر کائلی بنگھم سے متعلق دستاویزی فلمیں بناچکی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلم کے رائٹر جسٹن میک گریگور ک کا فلم کی تیاری کے حوالے سے کہنا تھا کہ ٹائٹن کا سانحہ مجھے 1986 میں ہونے والے خلائی شٹل چیلنجر کی تباہی کی یاد دلاتا ہے، یہ ایک ایسا المیہ ہے جسے میں کبھی نہیں بھولوں گا، اب بنائی جانے والی فلم میں 2023 ٹائٹن کے مشن پر جانے سے پہلے اور بعد کے تمام پہلوؤں کی عکس بندی کی جائے گی۔

اس فلم کے کو رائیٹر جوناتھن کے مطابق ہمارا میڈیا جو بغیر کسی تحقیق کے بہت سارے لوگوں کی زندگیوں کو مجرم ٹھہراکر برباد کرتا ہے اس کیلئے سچ جاننا ضروری ہے اور اس فلم کو بنانے کا مقصد بھی یہ ہے کہ عوام کو سچ معلوم ہو ۔



کالم



ایک ہی راستہ بچا ہے


جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…