بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

شاہ رخ کی ’جوان‘ اور ’ڈنکی‘ نے ریلیز سے قبل ہی 500 کروڑ کا بزنس کرلیا

datetime 8  جولائی  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی:  شاہ رخ خان کی نئی آنے والی فلموں ’جوان‘ اور ’ڈنکی‘ نے ریلیز سے قبل ہی اپنے نان تھیئریٹیکل رائٹس کی مد میں ریکارڈ قائم کردیا۔بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پٹھان اداکار کے دونوں فلموں کے رائٹس مجموعی طور پر 500 کروڑ میں فروخت کیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق رائٹس کے تحت سے سب سے رقم حاصل کرنے والی دونوں فلمیں شاہ رخ خان کی ہے جس سے ان کی سینما میں شہرت اور اثر انگیزی کا اظہار ہوتا ہے۔کنگ خان کی دونوں فلموں کے ڈیجیٹل، سیٹلائٹ اور میوزک رائٹس فروخت کیے گئے، ’جوان‘ کو تمام زبانوں میں ریلیز کیا جاسکے گا جبکہ ’ڈنکی‘ کے صرف ہندی زبان کے حقوق بیچے گئے ہیں۔

میڈیا ذرائع کے مطابق او ٹی ٹی پلیٹ فارم شاہ رخ خان کی پوری دنیا میں پھیلی مقبولیت سے خوش ہیں اور یہ تمام فریقوں کیلئے ایک جیت کی صورتحال ہے۔’جوان‘ کو رواں برس سات ستمبر کو ریلیز کیلئے پیش کیا جائے گا جبکہ راج کمار ہیرانی کی ’ڈنکی‘ کرسمس کے موقع پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…