حیدرآباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء سینیٹر مولا بخش چانڈیو کی پوتی انتقال کر گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر مولا بخش چانڈیو کی پوتی سوئمنگ پول میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئی۔ یہ افسوسناک واقعہ سینیٹر مولا بخش چانڈیو کی حیدرآباد میں رہائشگاہ پر پیش آیا جہاں ان کی 3 سالہ پوتی سوئمنگ پول میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئی۔
پولیس نے بچی کی موت کی تصدیق کے بعد میت لواحقین کے حوالے کردی۔پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی جانب سے مولا بخش چانڈیو کی پوتی کے اچانک انتقال پر اظہارِ افسوس کیا گیا۔جب کہ مولا بخش چانڈیو کے ترجمان کے مطابق گھر میں تفریح کے لیے بچوں کے لیے چھوٹا سا سوئمنگ پول بنا ہوا ہے۔3 سالہ زینب سوئمنگ پول میں گر گئی جس سے اس کی موت واقع ہو گئی۔