پیر‬‮ ، 30 مارچ‬‮ 2026 

عروہ حسین نے ریحام خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا

datetime 22  جون‬‮  2023 |

کراچی (این این آئی) اداکارہ عروہ حسین نے ریحام خان کو پاکستانی اداکاروں کے بارے میں تعاصبانہ انداز میں بات کرنے پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔ریحام خان نے ٹوئٹر پر پاکستان کے معاشی حالات پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان کوصرف دلہنوں کے لباس اور لان کی کلیکشن کی خریداری کی جگہ نہیں ہونا چاہئے بلکہ مقامی کمیونٹیز پر سرمایہ کاری بھی ہونی چاہئے۔

انہوں نے لکھا کہ وہ بیرون ملک مقیم پاکستانی جو اپنی ملازمتیں بھی نہیں چھوڑنا چاہتے لیکن پاکستانی سیاست کے ماہر ہونے کا دعوی کرتے ہیں انہیں اصل حقائق کے بارے میں جاننے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے لکھا کہ مشہور شخصیات صرف مختصر ملبوسات پہنے پوسٹرز پر آویزاں ہوئے اچھی لگتی ہیں اور عام طور پر یہ سیاستدان بننے کی صلاحیت نہیں رکھتی ہیں کیونکہ انہوں نے کبھی بھی ایک عام شہری کی طرح زندگی نہیں گزاری۔

عروہ حسین نے ریحام خان کے ٹوئٹ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے یہ بیان پڑھا تو میں خاموش نہیں رہ سکی، اگر آپ اداکاروں کے بارے میں توہین آمیز بیان نہ دیتیں تو میں آپ کے مقامی کمیونٹیز پر سرمایہ کاری کرنے کے خیال سے اتفاق کر سکتی تھی۔انہوں نے لکھا کہ میں آپ کی معلومات میں اضافہ کرنے کے لیے بتادوں کہ ہم میں زیادہ تر خود مختار ہیں اور بہت محنت کرنے کے بعد اس مقام تک پہنچے ہیں اور ابھی وہ پہچان حاصل کرنے کے لیے جس کے ہم حقدار ہیں سخت محنت کر رہے ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ بطور آرٹ انڈسٹری ہم اپنی ملک کی پر امن انداز سے نمائندگی کر رہے ہیں اور دنیا بھر سے ہمیں بہت محبت اور عزت مل رہی ہے۔عروہ حسین نے ریحام خان سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ آپ کو یاد دلا دوں کے آپ نے بھی بطور چائلڈ آرٹسٹ پاکستان ٹیلیویژن سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا اور یہ حقیقت آپ کو مختصر ملبوسات میں صرف پوسٹرز پر نظر آنے والی شخصیت نہیں بناتی اور نہ ہی آپ سے پاکستان کی سیاست پر اپنی رائے کا اظہار کرنے کا حق چھینتی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ میں ایک چھوٹے سے ذہین اور محنتی افراد پر مشتمل گروہ کے خلاف نفرت پھیلانے کی کوشش کرنے پر آپ کی حوصلہ افزائی بالکل نہیں کروں گی۔انہوں نے ٹوئٹ کے آخر میں لکھا آپ اپنے اس بیان پر ہم سے آرام سے معافی مانگ سکتی ہیں کیونکہ ہم خودمختار، ذہین اور محنتی ہونے کے علاوہ رحم دل، معاف کرنے والے اور پر امن لوگ بھی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایران کے لیے واحد آپشن


بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…