ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کرونا وائرس ، سلمان خان نے فلم انڈسٹری کے 25 ہزار ملازمین کی مدد کا اعلان کر دیا

datetime 29  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی) بالی ووڈ ادا کار سلمان خان نے فلم انڈسٹری کے 25 ہزار ملازمین کی مدد کا اعلان کر دیا ۔ بھارتی میڈیا نے اپنی خبر میں فیڈریشن آف ویسٹرن انڈین سائن امپلائیز (ایف ڈبلیو آئی سی سی) کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ بولی وڈ دبنگ خان سلمان خان نے فلم انڈسٹری کے یومیہ اجرت پر کام کرنے والے 25 ہزار ملازمین کی مالی مدد کا وعدہ کیا ہے۔

ایف ڈبلیو آئی سی سی کے صدر بی این تواری نے تصدیق کی کہ سلمان خان نے فلم انڈسٹری کے یومیہ اجرت پر کام کرنے والے ملازمین کی مالی مدد کا وعدہ کیا ہے اور اس ضمن میں اداکار نے اپنی سماجی تنظیم بینگ ہیومن کو ہدایات بھی کردی ہیں۔فلم ملازم یونین تنظیم کے صدر نے کہا کہ سلمان خان کی ہدایات کے بعد ان کی تنظیم نے فلم یونین سے یومیہ اجرت پر کام کرنے والے 25 ہزار ملازمین کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیل بھی حاصل کرلی ہے اور اداکار کی تنظیم کے مطابق وہ جلد ہی ملازمین کو رقم کی منتقلی شروع کردے گی۔فلم ملازم یونین کے صدر بی این تواری کے مطابق فلم انڈسٹری میں یومیہ اجرت پر کم سے کم 5 لاکھ ملازمین کام کرتے ہیں جن میں سے سلمان خان محض 25 ہزار ملازمین کی مالی مدد کریں گے۔ایف ڈبلیو آئی سی سی کے صدر کا کہنا تھا کہ سلمان خان کے علاوہ بھی دیگر بڑے اداکاروں اور پروڈیوسرز کو یومیہ اجرت پر کام کرنے والے ملازمین کی مدد کے لیے آگے آنا چاہیے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ تنظیم نے یومیہ اجرت پر کام کرنے والے لاکھوں ملازمین کی مدد کے لیے منصوبہ بندی کرتے ہوئے راشن کے تھیلے تیار کر رکھے ہیں تاہم لاک ڈاؤن کی وجہ سے ان کی تقسیم کرنے میں تنظیم کو مشکلات درپیش ہیں۔علاوہ ازیں فلم ملازم یونین کا کہنا تھا کہ یومیہ اجرت پر کام کرنے والے لاکھوں ملازمین کی مالی مدد کے لیے پہلے ہی فلم ساز کرن جوہر، اداکارہ تپسی پنو، ایوشمن کھرانہ، کیارا اڈوانی، سدھارتھ ملہوترا، راکل پریت سنگھ اور نتیش تواری جیسی شخصیات نے بھی وعدہ کر رکھا ہے اور وہ بھی تنظیم کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔فلم ملازم یونین سمیت بھارتی فلم انڈسٹری کے پروڈیوسرز کی ایک تنظیم نے بھی یومیہ اجرت پر کام کرنے والے ملازمین کی مدد کے لیے کام کرنا شروع کردیا ہے اور پروڈٰیوسرز کی تنظیم نے مخیر حضرات کو ملازمین کی مدد کے لیے آگے آنے کی اپیل کی ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…